کراچی: نیپا چورنگی کے قریب پانی کی لائن ٹوٹنے سے پانی کا بحران اور ٹریفک کا نظام متاثر

کراچی (تشکر نیوز) – کراچی کے علاقے نیپا چورنگی کے قریب پانی کی لائن تعمیراتی کام کے دوران ٹوٹنے سے شہر کے ایک بڑے حصے میں پانی کے بحران کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ یونیورسٹی روڈ پر ترقیاتی کام کے دوران گلشن اقبال کو پانی سپلائی کرنے والی لائن متاثر ہوئی، جس کے باعث نیپا چورنگی اور اطراف کی سڑکیں پانی سے بھر گئیں۔

ڈیرہ اسماعیل خان: سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں خوارج کے سرغنہ شفیع اللہ سمیت پانچ دہشتگرد ہلاک

شہریوں کے مطابق گھروں میں پانی دستیاب نہیں، لیکن سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی ہے۔ دفاتر، دکانوں، اور دیگر کاموں کے لیے جانے والے افراد کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

سڑک پر پانی کھڑا ہونے کی وجہ سے نہ صرف ٹریفک جام ہوگیا ہے بلکہ شہر کے مختلف علاقوں میں پانی کی فراہمی بھی متاثر ہوسکتی ہے، جس سے شہریوں کو مزید پریشانی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ فوری طور پر لائن کی مرمت اور پانی کی نکاسی کے اقدامات کیے جائیں تاکہ صورتحال کو کنٹرول کیا جاسکے۔

55 / 100

One thought on “کراچی: نیپا چورنگی کے قریب پانی کی لائن ٹوٹنے سے پانی کا بحران اور ٹریفک کا نظام متاثر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!