لاہور: تشکر نیوز کے مطابق، پنجاب حکومت نے مظاہرین سے نمٹنے کے لیے قائم کی جانے والی خصوصی فورس ’رائیٹ مینجمنٹ پولیس‘ کو جدید آلات سے لیس کرنے کا منصوبہ تیار کر لیا ہے۔ سرکاری دستاویزات کے مطابق، فورس کی لاجسٹک ضروریات کی فہرست میں 60 ہزار سے زائد اشیاء شامل ہیں، جنہیں وزیر اعلیٰ پنجاب کو جلد پیش کیا جائے گا۔
کیلیفورنیا میں جنگلاتی آگ: 10 ہزار مکانات خاکستر، ہلاکتیں بڑھنے کا خدشہ
منصوبے کی تفصیلات
منصوبہ سازوں نے فورس کی تشکیل کے لیے درج ذیل اشیاء کی ضرورت پر زور دیا ہے:
12 ہزار یونیفارمز اور باڈی آرمر پروٹیکٹیو گیئرز
12 ہزار گیس ماسک
2 ہزار الیکٹرک شاک شیلڈز
500 باڈی کیمرے مظاہروں کی ریکارڈنگ کے لیے
200 آرمرڈ اینٹی رائیٹ ٹرکس اور 100 ریسکیو وہیکلز
جدید ٹیکنالوجی اور حفاظتی آلات
فہرست میں مزید شامل ہے:
50 سرویلنس ڈرونز اور 50 ٹیئر گیس کاپٹرز
50 واٹر کینن
2 ہزار پیپر اسپرے گنز اور 400 پیپر بال گنز
500 لانگ رینج ڈیوائسز اور 500 وائر لیس ایل ٹی سیٹ
فورس کے لیے بنیادی سہولیات
رائیٹ مینجمنٹ فورس کے اہلکاروں کے لیے:
5 ہزار فرسٹ ایڈ باکسز
500 کینن پولیس پروٹیکٹو گیئرز
حکام کی توقعات
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فورس کی تشکیل کا مقصد مظاہرین کے ساتھ نمٹنے کے لیے جدید اور محفوظ طریقے فراہم کرنا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کو یہ فہرست جلد پیش کی جائے گی تاکہ منصوبے پر عمل درآمد کے لیے ضروری فنڈز اور وسائل مختص کیے جا سکیں۔