تشکر نیوز : سندھ ہائیکورٹ میں 12 خالی ایڈیشنل ججز کی آسامیوں پر تقرری کے لیے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 23 جنوری کو طلب کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، جوڈیشل کمیشن 46 امیدواروں کے ناموں کا جائزہ لے گا، جن میں 6 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز اور 40 وکلاء شامل ہیں۔
وائی فائی نیٹ ورکس کے سیکیورٹی خدشات پر کابینہ ڈویژن کی ایڈوائزری جاری
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز:
نامزد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز میں سریش کمار، خالد حسین شاہانی، مشتاق احمد لغاری، تسنیم سلطانہ، منور سلطانہ، اور امیر علی مہیسر شامل ہیں۔
وکلاء کے نام:
نامزد وکلاء میں علی حیدر، نثار احمد بھمبرو، ریاضت علی، میراں محمد شاہ، راجہ جواد علی، عبید الرحمان خان، رفیق احمد کلوار، عمائمہ انور خان، محمد عثمان علی ہادی، محمد عمر لاکھانی، منصور علی، محمد ذیشان، اور محمد جعفر رضا کے ساتھ دیگر نمایاں وکلاء شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق، جوڈیشل کمیشن کے سیکریٹری نے تمام ممبران کو امیدواروں کے نام ارسال کر دیے ہیں۔ 23 جنوری کو ہونے والے اجلاس میں ان ناموں پر تفصیلی غور کے بعد حتمی سفارشات مرتب کی جائیں گی۔