عمران خان سے ملاقات کے معاملے پر پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی اور حکومت میں کشیدگی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی مذاکراتی کمیٹی کے رکن اور قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے حکومت پر بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے حوالے سے وعدہ خلافی کا الزام عائد کیا ہے۔
افغانستان اور بھارت کے درمیان سیاسی و اقتصادی تعلقات مضبوط کرنے پر اتفاق

عمر ایوب نے کہا کہ پی ٹی آئی کے تین بنیادی مطالبات ہیں، جن میں سب سے اہم عمران خان سے بغیر نگرانی والے ماحول میں ملاقات کا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے یہ مطالبہ تسلیم کیا تھا، لیکن کافی دن گزرنے کے باوجود بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کرائی گئی۔

انہوں نے کہا، "حکومتی کمیٹی اب یہ کہہ رہی ہے کہ جیل رولز میں ملاقات کی یہ شرط شامل نہیں، اگر ان کے پاس اختیارات ہیں تو ملاقات کرائیں۔” عمر ایوب نے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے مطالبہ کیا تھا کہ پی ٹی آئی کے مطالبات کو میٹنگ کے منٹس کا حصہ بنایا جائے۔

دوسری جانب، عمران خان سے ملاقات کے معاملے پر جیل حکام اور پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی کے درمیان رابطوں میں واضح فقدان نظر آ رہا ہے۔

بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا، "ہم جیل حکام کے بلانے پر ملاقات کے لیے آئیں گے۔” جبکہ جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ جب تک ملاقات کے لیے کوئی جیل نہیں آتا، اجازت دینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

اب تک عمران خان سے ملاقات کے لیے نہ کوئی پارٹی رہنما، نہ وکیل اور نہ ہی خاندان کے افراد جیل پہنچے ہیں، جس کی وجہ سے یہ مسئلہ بدستور حل طلب ہے۔

61 / 100

One thought on “عمران خان سے ملاقات کے معاملے پر پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی اور حکومت میں کشیدگی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!