افغانستان اور بھارت کے درمیان سیاسی و اقتصادی تعلقات مضبوط کرنے پر اتفاق

امارات اسلامیہ افغانستان کی وزارت خارجہ کے اعلامیے کے مطابق کابل میں افغانستان اور بھارت کے درمیان اعلیٰ سطحی ملاقات ہوئی، جس میں افغانستان کے نائب وزرائے تجارت و ٹرانسپورٹ اور بھارتی وفد نے شرکت کی۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان سیاسی، اقتصادی، اور عوامی تعلقات پر جامع تبادلہ خیال کیا گیا۔
پنجاب میں لائیو اسٹاک کارڈ اسکیم کے اجرا کی تقریب سے مریم نواز کا خطاب

افغان وزیر خزانہ مولوی امیر خان متقی نے انسانی امداد پر بھارت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے افغانستان کی متوازن اور معیشت پر مرکوز خارجہ پالیسی کے تحت بھارت کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کسی ملک کے لیے خطرہ نہیں ہے اور سفارتی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے، افغان تاجروں، مریضوں، اور طلبہ کے لیے ویزا کے عمل کو آسان بنانے کی امید ظاہر کی۔

بھارتی سیکریٹری خارجہ وکرم مصری نے بھارت اور افغانستان کے تاریخی تعلقات پر روشنی ڈالتے ہوئے دوطرفہ تعلقات کو وسعت دینے کی خواہش کا اعادہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ بھارت نے گزشتہ ساڑھے تین سالوں میں افغانستان کو انسانی امداد فراہم کی ہے اور بنیادی ڈھانچے کے ترقیاتی منصوبوں میں تعاون جاری رکھنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

بھارت نے افغانستان میں سلامتی یقینی بنانے، منشیات اور بدعنوانی کے خلاف آئی ای اے کی کوششوں کو سراہا اور چابہار بندرگاہ کے ذریعے تجارتی تعلقات کو فروغ دینے پر زور دیا۔

ملاقات کے آخر میں دونوں فریقین نے تجارت اور ویزا کے عمل کو آسان بنانے پر اتفاق کیا۔

55 / 100

One thought on “افغانستان اور بھارت کے درمیان سیاسی و اقتصادی تعلقات مضبوط کرنے پر اتفاق

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!