اروشی روٹیلا اب بوبی دیول کیساتھ فلم میں جلوہ گر ہونگی

ویب ڈیسک،

بالی ووڈ اداکار بوبی دیول نے اداکارہ اروشی روٹیلا کے ساتھ فلم سائن کر لی۔


بھارتی میڈیا کےمطابق بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا اب اداکار بوبی دیول کےساتھ فلم میں نظر آئیں گی،اروشی روٹیلا، سنی دیول کے ساتھ ایک فلم میں کام کرچکی ہیں اور اب وہ ان کے بھائی بوبی دیول کے ساتھ اسکرین پر نظر آئیں گی۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اروشی روٹیلا نے ہوائی جہاز کے اندر سے بوبی دیول کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئےخوشی کا اظہار کیا اور بتایا کہ وہ اور بوبی دیول جلد ایک فلم میں ساتھ کام کریں گے۔

بوبی دیول نے 1995 میں بالی ووڈ فلم برسات سے ڈیبیو کیا تھا جس کے بعد انہوں نے کئی فلموں میں کام کیا۔ ان کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’اینیمل‘ بھی کامیاب ہوئی ہے۔

 

 

واضح رہےکہ اداکارہ اروشی روٹیلا بالی ووڈ کی کئی فلموں،میوزک ویڈیوز اور ویب سیریز میں کام کرچکی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!