...

ملک میں خام تیل اور گیس کی پیداوار میں ہفتہ وار بنیادوں پر اضافہ ریکارڈ

ویب ڈیسک،

گزشتہ ہفتے میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 72360بیرل ریکارڈ کی گئی

ملک میں خام تیل اور گیس کی پیداوار میں ہفتہ وار بنیادوں پر اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔

پی پی آئی ایس اور ٹاپ لائن ریسرچ کے اعدادو شمار کے مطابق 23دسمبر کو ختم ہونیوالے ہفتے میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 72360بیرل ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 2فیصد زیادہ ہے۔ 16اعداد وشمار کے مطابق دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 71160بیرل ریکارڈ کی گئی تھی ۔ اسی طرح 23دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 3202ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 2فیصد زیادہ ہے۔

16دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 3125ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈ گئی تھی ۔ اعدادو شمار کے مطابق 23دسمبرکو ختم ہونے والے ہفتے میں او جی ڈی سی ایل کی خام تیل کی اوسط 4179بیرل ریکارڈ کی گئی ۔ یومیہ پیداوار 31982بیرل ، پی پی ایل 11175، ماڑی گیس 689اور پی او ایل کی خام تیل اوسط یومیہ پیداوار

 

 

اسی طرح او جی ڈی سی ایل کی گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 725، پی پی ایل 584، ماڑی گیس 925 اور پی او ایل کی گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 61ا یم ایم سی ایف ڈی ریکارڈ کی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.