سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز کمی ریکارڈ

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز کمی ریکارڈ کی گئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 900 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق  900 روپے کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 20 ہزار روپے ہے۔

ادھر 10 گرام سونے کا بھاؤ 771 روپے کم ہو کر 1لاکھ 88ہزار 615 روپے ہے۔

دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 8 ڈالر کم ہوکر 2062 ڈالر ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!