ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کا ملیر ایکسپریس وے پولیس چوکی اور کورنگی میں زیر تعمیر ماڈل پولیس اسٹیشن کا دورہ

کراچی: ایڈیشنل آئی جی کراچی، جاوید عالم اوڈھو نے ایسٹ زون کے علاقے میں ملیر ایکسپریس وے کے قریب قائم پولیس چوکی اور کورنگی میں زیر تعمیر ماڈل پولیس اسٹیشن عوامی کالونی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈی آئی جی ایسٹ، ایس ایس پی ایسٹ اور دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے۔
پاکستان نیوی کوسٹل کمانڈ کی سالانہ ایفیشنسی کمپیٹیشن پریڈ 2024 کا کامیاب انعقاد

دورے کے دوران، ڈی آئی جی ایسٹ نے ایڈیشنل آئی جی کو ملیر ایکسپریس وے کی پولیس چوکی اور اس کے ارد گرد کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی۔ ایڈیشنل آئی جی نے موقع پر موجود پولیس افسران کو اہم ہدایات دیں۔

بعد ازاں، ایڈیشنل آئی جی نے کورنگی میں زیر تعمیر ماڈل پولیس اسٹیشن عوامی کالونی کا معائنہ کیا۔ اس دوران، ڈی آئی جی ایسٹ نے انہیں تعمیراتی پیش رفت سے آگاہ کیا۔ ایڈیشنل آئی جی نے زیر تعمیر عمارت کے مختلف حصوں بشمول ڈیوٹی آفیسر روم، لاک اپ، اور دیگر سہولیات کا جائزہ لیا اور ہدایت دی کہ تعمیراتی کام کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔

ماڈل پولیس اسٹیشنز کا مقصد عوام کو جدید سہولتیں فراہم کرنا، پیشہ ورانہ پولیس افسران کی تعیناتی اور پولیس و عوام کے درمیان دوستانہ ماحول کو فروغ دینا ہے۔

66 / 100

One thought on “ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کا ملیر ایکسپریس وے پولیس چوکی اور کورنگی میں زیر تعمیر ماڈل پولیس اسٹیشن کا دورہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!