(تشکر نیوز) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے لاہور میں مختلف مذاہب کے رہنماؤں اور نمائندگان سے خصوصی ملاقات کی۔
پاکستان نیول اکیڈمی میں 122ویں مڈ شپ مین اور 30ویں شارٹ سروس کورس کی کمیشننگ پریڈ
اس ملاقات میں مسیحی، سکھ، اور ہندو مذاہب سے تعلق رکھنے والے نمایاں رہنما شریک ہوئے، جنہوں نے اس اہم نشست کے انعقاد پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔
اقلیتی برادری کے نمائندوں نے اس بات کا اظہار کیا کہ انہیں فخر ہے کہ وہ پاکستانی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کی بات چیت نے نہ صرف ان کے حوصلے بلند کیے بلکہ تمام منفی شکوک و شبہات بھی ختم کر دیے۔
شرکاء نے کہا کہ پاک فوج ہماری آن اور شان ہے، اور پوری قوم سمیت تمام مذہبی مکاتب فکر اپنی افواج کے ساتھ ہمیشہ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔
مزید یہ کہ انہوں نے کہا، "جس طرح پاکستان کے قیام کے لیے تمام مذاہب کے ماننے والوں نے قربانیاں دیں، اسی طرح آج بھی اقلیتی برادری اور تمام مذہبی جماعتیں جذبے اور محب الوطنی کے ساتھ ملک کی خدمت جاری رکھیں گی۔”