بگن میں سرکاری گاڑیوں پر فائرنگ: ڈی سی کرم سمیت متعدد افراد زخمی

بگن، لوئر کرم: سرکاری گاڑیوں کے قافلے پر فائرنگ کے نتیجے میں ڈپٹی کمشنر کرم جاوید محسود سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر علیزئی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق لوئر کرم کے علاقے بگن میں وقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

اے وی سی سی کی بڑی کامیابی: کرپٹو کرنسی بزنس مین کے اغوا میں ملوث 7 اغواکار گرفتار

قافلہ روک دیا گیا

واقعے کے بعد کرم جانے والا قافلہ ٹل کے مقام پر روک دیا گیا جبکہ سامان سے بھرے ٹرک ٹل واپس پہنچا دیے گئے۔

سیاسی و حکومتی ردعمل

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے اسے امن معاہدہ سبوتاژ کرنے کی سازش قرار دیا اور زخمی ڈپٹی کمشنر کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔
وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے بھی واقعے کو افسوسناک قرار دیا اور اعلیٰ حکام سے رپورٹ طلب کی۔ انہوں نے فائرنگ کو حکومتی امن کوششوں کو ناکام بنانے کی کوشش کہا۔

چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ندیم اسلم چوہدری نے امن و امان خراب کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی یقین دہانی کرائی، جبکہ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے انتظامیہ کی نااہلی پر تنقید کرتے ہوئے واقعے کو حکومت کی ناکامی کا ثبوت قرار دیا۔

امدادی کارروائیاں

کرم کے متاثرین کے لیے 17 ٹرکوں پر مشتمل امدادی سامان روانہ کیا گیا۔ امداد میں سردی سے بچاؤ کے لیے خیمے، کمبل، چٹائیاں، سلیپنگ بیگز، سولر لیمپس، اور طبی حفاظتی کٹس شامل ہیں۔

پس منظر

چند روز قبل کرم تنازع پر فریقین کے درمیان امن معاہدہ طے پایا تھا، جس کے تحت تین ماہ بعد ٹل-پارہ چنار شاہراہ آج کھلنی تھی۔ تاہم فائرنگ کے اس واقعے نے علاقے میں دوبارہ کشیدگی پیدا کردی ہے۔

57 / 100

One thought on “بگن میں سرکاری گاڑیوں پر فائرنگ: ڈی سی کرم سمیت متعدد افراد زخمی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!