اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن، 10.305 کلو منشیات برآمد

اسلام آباد: انسداد منشیات فورس (اے این ایف) نے ملک کے مختلف شہروں اور تعلیمی اداروں کے گردونواح میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف مؤثر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 5 کاروائیوں میں 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

کاروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 10.305 کلوگرام منشیات برآمد کی گئی جن کی مالیت 18 لاکھ سے زائد ہے۔

سعید غنی کا دعویٰ: عمران خان 2025 میں رہا ہوں گے، سیاست میں کردار ختم ہو جائے گا

کورنگی، کراچی:
ہسپتال کے قریب ایک ملزم سے 1.605 کلوگرام منشیات برآمد ہوئی۔ گرفتار ملزم نے تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فراہم کرنے کا اعتراف کیا۔

اسلام آباد، سیکٹر جی9:
مسجد کے قریب ایک ملزم سے 3.6 کلوگرام چرس برآمد کی گئی۔

کوئٹہ، سونا خان چوک:
ایک ملزم کے قبضے سے 3.6 کلوگرام چرس برآمد ہوئی۔

فیصل آباد، جھنگ روڈ:
بھوآنہ چوک کے قریب ایک ملزم سے 1 کلوگرام آئس برآمد کی گئی۔

اسلام آباد، بحریہ ٹاؤن:
چھپائے گئے 6 بیگوں سے 500 گرام ہیروئن برآمد کی گئی۔

گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں اور تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

63 / 100

2 thoughts on “اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن، 10.305 کلو منشیات برآمد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!