ڈی آئی جی سکھر کیپٹن (ر) فیصل عبداللہ چاچڑ نے نئے سال کے آغاز پر یتیم اور بے سہارا بچیوں کے لیے قائم آشیانہ فرزانہ ویلفیئر ارگنائزیشن (فیری ہوم) کا دورہ کیا۔ ان کے ہمراہ چائلڈ پروٹیکشن سیل کے اسٹاف بھی موجود تھے۔
سانحہ 9 مئی 2023ء: 19 مجرمان کی سزاؤں میں معافی کا اعلان
ڈی آئی جی سکھر نے فیری ہوم میں موجود ننھی بچیوں سے ملاقات کی، ان کے ساتھ وقت گزارا اور ان کے لیے منعقدہ نئے سال کی تقریب میں شرکت کی۔ انہوں نے ننھی بچیوں کے ساتھ کیک کاٹا اور انہیں تحائف پیش کیے۔
فرزانہ کھوسو کے مشن کو سراہا
فیری ہوم انچارج میڈم فرزانہ کھوسو کی خدمات کو سراہتے ہوئے ڈی آئی جی فیصل عبداللہ نے کہا کہ یہ بچیاں ہماری فیملی کا حصہ ہیں، اور فرزانہ کھوسو کی محنت اور خلوص قابلِ تعریف ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ معاشرے کے ہر فرد کو اس مشن میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے تاکہ عدم برداشت کی روایت کا خاتمہ ہو اور مثبت تبدیلی لائی جا سکے۔
تعلیم و تربیت پر توجہ
ڈی آئی جی نے فیری ہوم میں بچیوں کی پرورش، تعلیم، اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ ان معصوم بچیوں کی بہتر تربیت ہی انہیں مستقبل میں کامیابی کی راہ پر گامزن کر سکتی ہے۔
فیری ہوم انچارج کا شکریہ
میڈم فرزانہ کھوسو نے ڈی آئی جی کی آمد کو بچیوں کے لیے ایک خوشگوار سرپرائز قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی موجودگی اور تحائف سے ننھی بچیوں کے حوصلے بلند ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم بچیوں کو اعلی تعلیم اور تربیت فراہم کرکے انہیں معاشرے کا کارآمد فرد بنانے کے لیے کوشاں ہیں، تاکہ وہ مستقبل میں ملک کا نام روشن کر سکیں۔