کراچی: نمائش چورنگی پر دھرنے کے دوران مظاہرین اور پولیس کے درمیان شدید تصادم ہوا جس کے بعد سرکار کی مدعیت میں تھانہ سولجر بازار میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔
ایف آئی اے اہلکار ظاہر کر کے فراڈ کرنے میں ملوث نوسرباز گرفتار
مقدمے میں پانچ نامزد علما سمیت تین سو پچاس سے زائد نامعلوم مرد اور خواتین کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔
مقدمے میں پولیس پر حملے، جلاؤ گھیراؤ اور انسداد دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔
مشتعل افراد کی فائرنگ، پتھراؤ اور ڈنڈوں کے وار کے نتیجے میں چھ پولیس اہلکار زخمی ہوئے، جب کہ مظاہرین نے چار موٹرسائیکلوں کو آگ لگا دی۔
پولیس کارروائی کے دوران ہنگامہ آرائی میں ملوث 19 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔