حیدرآباد: ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل حیدرآباد نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ایف آئی اے اہلکار بن کر شہریوں سے لاکھوں روپے بٹورنے والے نوسرباز کو گرفتار کر لیا۔
پاکستان کی ساتویں زراعت شماری کا فیلڈ آپریشن شروع
ملزم کی شناخت سجاد علی کے نام سے ہوئی ہے، جسے حیدرآباد سے گرفتار کیا گیا۔ ملزم نے خود کو ایف آئی اے کا افسر ظاہر کر کے شہری سے لاکھوں روپے ہتھیائے تھے۔
ملزم نے جعلی مقدمے کا شور مچاتے ہوئے شہری کو گرفتار کرنے کے نام پر 3 لاکھ 40 ہزار روپے وصول کئے۔ اس نے جھوٹے شواہد تیار کر کے شہری کو اپنے جال میں پھنسایا اور ان سے بڑی رقم بٹوری۔
ایف آئی اے نے ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے اور اس کے خلاف کارروائی جاری ہے۔