پاک بحریہ نے شمالی بحیرہ عرب میں منشیات کی بڑی کھیپ ضبط کر لی

اسلام آباد: 1 جنوری 2025 – پاک بحریہ کے جہاز معاون نے شمالی بحیرہ عرب میں ایک کامیاب انسداد منشیات آپریشن کے دوران منشیات کی بڑی کھیپ قبضے میں لے لی ہے، جس کی بین الاقوامی مارکیٹ میں مالیت تقریباً 1 ملین امریکی ڈالر ہے۔

وزیرداخلہ سندھ کا کراچی میں احتجاج کے دوران سڑکیں بند کرنے پر سخت موقف

پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس معاون نے نیول فضائی اثاثوں کی مدد سے مشکوک کشتی پر کامیابی سے بورڈنگ آپریشنز کیے اور کشتی کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی منشیات کو قبضے میں لے لیا۔ یہ کھیپ سمندر کے راستے بین الاقوامی مقامات تک پہنچائی جا رہی تھی۔

پاک بحریہ کا یہ آپریشن سمندری نگرانی اور پیشہ ورانہ مہارت کا عکاس ہے اور یہ سمندر میں امن و سلامتی کو یقینی بنانے کے عزم کا مظہر ہے۔ اس کامیاب کارروائی سے پاک بحریہ نے ایک بار پھر غیر قانونی سرگرمیوں کو روکنے اور عالمی سطح پر منشیات کی سمگلنگ کی روک تھام میں اپنا کردار ادا کیا ہے۔

61 / 100

One thought on “پاک بحریہ نے شمالی بحیرہ عرب میں منشیات کی بڑی کھیپ ضبط کر لی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!