فراز حسیب کی زیر صدارت لیاقت آباد ٹاون میں سینٹی ٹیشن افسران ہفتہ واراجلاس کا انعقاد۔

پریس ریلیز
فراز حسیب کی زیر صدارت لیاقت آباد ٹاون میں سینٹی ٹیشن افسران ہفتہ واراجلاس کا انعقاد۔

فراز حسیب نے افسران و عملہ کی صفائی ستھر ائی کی کاوشوں کو سراہا۔
لیاقت آبادٹاون میں صفائی ستھرائی کو روزانہ کی بنیا د پر گلی محلوں تک لے جانے کے احکامات: فراز حسیب
لیاقت آباد ٹاؤن میں غیر قانونی کچر ا کنڈیوں کا خاتمہ کیا جائے: فراز حسیب

کراچی(تشکُّر نیوز اسٹاف رپورٹر) چیئرمین لیاقت آبا ٹاون فراز حسیب کی زیر صدارت لیاقت آباد ٹاون میں سینٹی ٹیشن افسران کا ہفتہ واراجلاس منعقد ہو ا۔

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے چیئر مین لیاقت آباد نے سینی ٹیشن کے پچھلے کاموں کو سرا ہا او ر افسران و عملہ کو مزید ہدایا ت دیتے ہوئے کہا کے صفائی ستھرائی کے کاموں کو روزانہ کی بنیا د پر گلی محلو ں تک لے جایا جائے۔ اس موقع پر وائس چیئر مین ا لیا قت آباد ٹاؤن اسحاق تیموری، ڈائریکٹر سینی ٹیشن ناصر خان و دیگر افسر ان بھی موجود تھے۔

چیئرمین لیاقت آبا ٹاون فراز حسیب نے مزید کہا کے علاقہ مکینو ں سے بھی رابطہ کیا جائے اور انہیں قائل کیا جائے کے وہ بھی صفائی ستھر ائی میں تعاون کریں اورکچرا وغیرہ مختص کی ہوئی جگہ پر ہی پھینکیں تا کہ صفائی ستھرائی کے عمل کو یقینی بنایا جاسکے۔

 

 

انہوں نے مزید کہا کے علاقہ مکینوں کو بتایا جائے کے گندگی کی وجہ سے جو صحت کے مسائل پید ا ہوجاتے ہیں وہ بھی اس طر ح کافی حد تک کم ہو جائیں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!