اہلسنت والجماعت کا کراچی میں مختلف مقامات پر دھرنا، ٹریفک کا نظام درہم برہم

کراچی: اہلسنت والجماعت کراچی ڈویژن نے شہر بھر میں دھرنوں کا آغاز کر دیا ہے، جس کے نتیجے میں شہر کی مرکزی شاہراہیں اور اہم مقامات ٹریفک جام کی لپیٹ میں آگئے ہیں۔ لسبیلہ چوک اور شارع فیصل اسٹار گیٹ پر عوامی دھرنا جاری ہے، جبکہ قیوم آباد چورنگی اور کورنگی نمبر 5 پر بھی مظاہرین نے احتجاجی کیمپ لگا لیے ہیں۔
ایس ایس یو کی 2024 میں اہم کامیابیاں اور خدمات

اہلسنت والجماعت نے گزشتہ روز اعلان کیا تھا کہ کراچی کے 60 اہم مقامات پر دھرنے دیے جائیں گے، جن میں شارع فیصل، سوک سینٹر، اور حیدری شامل ہیں۔ مظاہرین کے اس احتجاج کے باعث شہریوں کو سفری مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور شہر کی معمولات زندگی متاثر ہو رہی ہیں۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ ان کے مطالبات پر عمل درآمد نہ ہونے تک احتجاج جاری رہے گا۔ تاہم، انتظامیہ کی جانب سے دھرنوں کو ختم کرنے کے لیے مذاکرات کا عمل شروع ہونے کی اطلاعات ہیں۔

شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ ان مقامات سے دور رہنے کے لیے متبادل راستے اختیار کریں تاکہ کسی قسم کی پریشانی سے بچا جا سکے۔

تشکر نیوز آپ کو اس احتجاج کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کرتا رہے گا۔

67 / 100

One thought on “اہلسنت والجماعت کا کراچی میں مختلف مقامات پر دھرنا، ٹریفک کا نظام درہم برہم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!