دفتر وزیر داخلہ سندھ کی جانب سے نیا سال 2024 کی مبارکباد

وزیر داخلہ سندھ، ضیاء الحسن لنجار نے اہل وطن کو نیا سال مبارک دیتے ہوئے دعا کی کہ نیا سال خوشیوں اور امن کا پیغام لے کر آئے۔ انہوں نے کہا کہ خوشیاں منائیں مگر قانون کا احترام ضرور کریں اور اپنی خوشیوں کو کسی کی دل آزاری کا سبب نہ بنائیں۔

کراچی دھرنوں کی صورتحال پر وزیراعلیٰ سندھ کی پریس کانفرنس: مذاکرات اور انتظامی اقدامات سے دھرنوں کا خاتمہ کیا جائے گا

وزیر داخلہ سندھ نے ہوائی فائرنگ کو قابلِ تعذیر جرم قرار دیتے ہوئے عوام سے اپیل کی کہ وہ ارتکابِ جرم سے گریز کریں، کیونکہ ایک پل کی خوشی کسی کا دائمی غم بن سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں نہ صرف اپنی حفاظت بلکہ دوسروں کی حفاظت کو بھی یقینی بنانا چاہیے۔ امن و امان کے استحکام اور حالات پر مکمل کنٹرول کے اقدامات میں پولیس کے ساتھ تعاون کرنا ضروری ہے۔

ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ غیرقانونی سرگرمیاں، ہوائی فائرنگ، بغیر سائلنسر موٹرسائیکل چلانا، شہریوں کو ہراساں کرنا یا دیگر برخلاف قانون سرگرمیاں معاشرتی امن کے لیے نقصان دہ ہیں اور ان سے گریز کرنا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آپ کا ایک غلط قدم آپ کے مستقبل پر سوالیہ نشان بن سکتا ہے۔

وزیر داخلہ سندھ نے سیکیورٹی اور دیگر اقدامات میں پولیس سے تعاون کو قومی فریضہ سمجھ کر انجام دینے کی درخواست کی اور کہا کہ قانون کا احترام محفوظ، پرامن اور خوشحال معاشرے کی ضمانت ہے۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ اگر اپنے آس پاس مشکوک یا مشتبہ سرگرمیاں یا کوئی لاوارث بیگ، گاڑی یا پارسل دیکھیں تو فوراً پولیس 15 پر اطلاع دیں۔

ضیاء الحسن لنجار نے اس بات کا اعادہ کیا کہ حکومت سندھ ہر ایونٹ میں عوام کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت مصروف و مستعد ہے۔

 

 

62 / 100

One thought on “دفتر وزیر داخلہ سندھ کی جانب سے نیا سال 2024 کی مبارکباد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!