2024: تاریخ کا گرم ترین سال، موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات شدت اختیار کر گئے

تشکر نیوز، 31 دسمبر 2024 – اقوام متحدہ کے عالمی موسمیاتی ادارے (ڈبلیو ایم او) کی رپورٹ کے مطابق، سال 2024 تاریخ کا گرم ترین سال ثابت ہوگا، جس میں گزشتہ ایک دہائی کی بے مثال گرمی کا احاطہ کیا گیا ہے۔ اس دوران گرین ہاؤس گیسوں کی سطح ریکارڈ سطح تک پہنچ چکی ہے، جو مستقبل میں مزید گرمی کا باعث بنیں گی۔

اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوتیرس نے اپنے سال نو کے پیغام میں کہا کہ "ہم نے گزشتہ 10 سالوں میں مہلک گرمی کا سامنا کیا ہے، جن میں 2024 بھی شامل ہے۔” انہوں نے کہا کہ دنیا کو اس تباہی کے راستے سے باہر نکالنے کے لیے مزید وقت نہیں بچا، اور 2025 میں ممالک کو کاربن کے اخراج میں کمی لاتے ہوئے قابل تجدید توانائی کے نظام کی جانب منتقلی میں کردار ادا کرنا ہوگا۔
پاکستان کا نیا اقتصادی منصوبہ: “اڑان پاکستان” کا آغاز، ترقی کی راہ پر گامزن ہونے کی امید

ڈبلیو ایم او کے سیکرٹری جنرل سیلسٹے سالو نے کہا کہ عالمی درجہ حرارت کے اعداد و شمار جنوری 2024 میں شائع کیے جائیں گے اور مکمل عالمی موسمیاتی رپورٹ مارچ 2025 میں جاری کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ موسمیاتی تبدیلی روزمرہ کی زندگی میں شدت اختیار کر چکی ہے اور یہ بڑھتے ہوئے موسمی حالات، بارشوں، سیلابوں اور شدید گرمی کے واقعات کے طور پر ہمارے سامنے آ رہی ہے۔

2024 میں موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات میں ریکارڈ توڑ بارشیں، سیلاب، سمندری طوفان، اور شدید گرمی کے باعث درجنوں ممالک میں جانی نقصان اور معاشی تباہی ہوئی۔ اس سال شدید گرمی نے کئی ممالک کو اپنی لپیٹ میں لیا اور درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔ جنگل کی آگ نے بھی بڑے پیمانے پر تباہی مچائی۔

ڈبلیو ایم او نے 2025 کو کرائیواسفیئر (زمین کے منجمد حصوں) کے تحفظ کے لیے بین الاقوامی سال قرار دیا ہے، جس کا مقصد گلیشیئرز کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔

 

 

ورلڈ ویدر ایٹریبیوشن اینڈ کلائمیٹ سینٹر کی رپورٹ کے مطابق، 2024 میں موسمیاتی تبدیلی کی شدت میں اضافہ ہوا، جس کی وجہ سے 29 موسمی واقعات میں سے 26 میں موسمیاتی تبدیلی نے شدت اختیار کی، جس میں کم از کم 3700 افراد کی ہلاکت اور لاکھوں کی بے گھری کا سامنا کرنا پڑا۔

56 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!