...

پاکستان رینجرز (سندھ) کی سال 2024 کی کارکردگی: بھرپور کارروائیاں اور نمایاں کامیابیاں

پاکستان رینجرز (سندھ) نے سال 2024 کے دوران دہشت گردی، ٹارگٹ کلنگ، اغواء برائے تاوان، بھتہ خوری، ڈکیتی، منشیات فروشی، اسمگلنگ اور دیگر جرائم کے خلاف بھرپور کارروائیاں کرتے ہوئے اہم کامیابیاں حاصل کیں۔ ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق:
پاکستان رینجرز (سندھ) کی سال 2024 کی کارکردگی: بھرپور کارروائیاں اور نمایاں کامیابیاں

دہشت گردی کے خلاف کارروائیاں

87 آپریشنز میں 109 دہشت گرد گرفتار کیے گئے۔

گرفتار دہشت گردوں میں مختلف کالعدم تنظیموں کے بدنام زمانہ عناصر شامل ہیں۔

کارروائیوں کے دوران 21 ہتھیار اور مختلف اقسام کا ایمونیشن برآمد کیا گیا۔

بھتہ خوری اور اغواء برائے تاوان کے خلاف آپریشنز

14 کارروائیوں میں 32 بھتہ خور گرفتار کیے گئے۔

اغواء برائے تاوان کے کیس میں ایک اہم ملزم محمد خان گرفتار ہوا۔

منشیات فروشی کے خلاف کارروائیاں

252 آپریشنز میں 332 منشیات فروش گرفتار ہوئے۔

103.6 ٹن منشیات برآمد کی گئی، جس میں حشیش، ہیروئن، آئس، افیون، گٹکا اور چھالیہ شامل ہیں۔

اسمگلنگ کے خلاف اقدامات

1681495 لیٹر ایرانی تیل، 45 گاڑیاں اور بھاری مقدار میں نان کسٹم پیڈ اشیاء ضبط کی گئیں۔

ضبط شدہ اشیاء کی مالیت کروڑوں روپے بنتی ہے۔

ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائمز کے خلاف آپریشنز

210 آپریشنز میں 245 ڈکیت گرفتار کیے گئے۔

شہری سہولیات کے تحفظ کے اقدامات

غیر قانونی ہائیڈرنٹس کے خلاف 51 کارروائیاں، 21 واٹر ٹینکرز ضبط۔

249 غیر قانونی بور اور 12 غیر قانونی پانی کے کنکشن ختم کیے گئے۔

اہم تقریبات اور ایونٹس کی سیکیورٹی

آئیڈیاز، پی ایس ایل، غیر ملکی کرکٹ ٹیموں کے دورے، اور مذہبی تہواروں کے دوران فول پروف سیکیورٹی فراہم کی گئی۔

قربانی اور خدمت کا عزم

دوران فرائض 7 جوان شہید اور 15 زخمی ہوئے۔

پاکستان رینجرز (سندھ) کے ترجمان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ آئندہ بھی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گھیرا مزید تنگ کیا جائے گا اور امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔

65 / 100

One thought on “پاکستان رینجرز (سندھ) کی سال 2024 کی کارکردگی: بھرپور کارروائیاں اور نمایاں کامیابیاں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.