تشکر نیوز: آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی ڈی آئی جی سکھر آفس آمد پر ان کا استقبال ڈی آئی جی سکھر اور متعلقہ ضلعی ایس ایس پیز نے کیا، جبکہ پولیس کے خصوصی دستے نے انہیں جنرل سلام پیش کیا۔
ایس ایچ او افتخار آرآئیں کی کارروائیاں، جرائم پیشہ عناصر کے لیے خوف کی علامت بن گئے
آئی جی سندھ کی آمد کے موقع پر ایک اجلاس منعقد کیا گیا جس میں سکھر رینج میں امن و امان کی مجموعی صورتحال اور جرائم کے خلاف پولیس کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
ڈی آئی جی سکھر نے اجلاس کو اغواء برائے تاوان اور ہنی ٹریپ جیسے جرائم کے انسدادی اقدامات پر بریفنگ دی۔ انہوں نے سکھر رینج میں ان جرائم کی روک تھام کے لیے اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔
آئی جی سندھ کو قبائلی تصادم اور کچہ ایریاز میں ڈاکوؤں کے خلاف جاری آپریشنز سمیت دیگر سنگین جرائم پر مشتمل سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش کی گئی۔ اس رپورٹ میں پولیس کی طرف سے کی جانے والی کاروائیوں اور ان کے نتائج پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی۔
آئی جی سندھ نے شہدائے پولیس کے کیسز پر پولیس کی پیش رفت کا احاطہ کیا اور کیسز کو حل کرنے اور ملزمان کی گرفتاری کے حوالے سے ہدایات دیں۔
انہوں نے کچہ ایریاز میں ڈاکوؤں کے خلاف پولیس ایکشن، منشیات مافیاز کے خلاف کارروائیوں اور کرائم کنٹرول کے ضمن میں ڈی آئی جی سکھر اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا اور ان کی تعریف کی۔