تشکر نیوز معروف یوٹیوبر رجب بٹ کی سالگرہ کی تقریب میں گیس کے غبارے میں آگ لگنے کے باعث دھماکہ ہوا، جس سے خوف و ہراس پھیل گیا۔ اس واقعے میں کچھ افراد کو معمولی چوٹیں آئیں، تاہم خوش قسمتی سے کوئی بڑا نقصان نہیں ہوا۔
پاکستان کی سیکیورٹی فورسز کی کامیابیاں: 2024 میں دہشتگردوں کے خلاف فیصلہ کن ضرب
رجب بٹ، جو حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھے ہیں، اپنی نئی نویلی دلہن، فیملی اور قریبی دوستوں کے ساتھ سالگرہ منا رہے تھے۔ تقریب کا ماحول خوشگوار تھا اور رجب بٹ ٹک ٹاک پر لائیو تھے، جہاں ان کے مداح بھی تقریب کا حصہ بنے ہوئے تھے۔
ناخوشگوار واقعہ اس وقت پیش آیا جب رجب کا ایک دوست گیس کے غبارے کے قریب لائٹر جلا رہا تھا، جس سے غباروں میں آگ لگ گئی اور زور دار دھماکہ ہوا۔ ویڈیو کلپ، جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے، میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دھماکے کے بعد تقریب میں موجود افراد گھبراہٹ کا شکار ہوگئے۔
اس واقعے کے بعد رجب بٹ نے مداحوں کو تسلی دی کہ وہ اور ان کے قریبی سب خیریت سے ہیں، اور احتیاط برتنے کی اہمیت پر زور دیا۔