پاکستان کی سیکیورٹی فورسز کی کامیابیاں: 2024 میں دہشتگردوں کے خلاف فیصلہ کن ضرب

 

تشکر نیوز پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف ایک اور کامیاب سال مکمل کیا، جہاں 2024 کے دوران سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج اور دیگر دہشتگرد عناصر کے خلاف موثر کارروائیاں کیں۔ اس سال کی سب سے بڑی کامیابی 925 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے میں حاصل ہوئی، جو گزشتہ پانچ سالوں میں کسی ایک سال کی سب سے بڑی تعداد ہے۔

جنوبی کوریا میں مسافر طیارے کا المناک حادثہ، 151 اموات کی تصدیق

سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف 59,775 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے۔ ان آپریشنز میں کامیابی سے 925 دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا، جن میں 73 انتہائی مطلوب اور 27 افغان دہشتگرد بھی شامل تھے۔

روزانہ کی بنیاد پر ہونے والے 169 سے زائد آپریشنز نے دہشتگردی کے منصوبوں کو ناکام بنایا اور دشمن کے نیٹ ورکس کو ختم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ ان آپریشنز کے دوران بڑی مقدار میں بیرونی ساختہ اسلحہ اور گولہ بارود بھی قبضے میں لیا گیا۔

ان کامیابیوں نے نہ صرف دہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنچایا بلکہ قوم کو امن اور تحفظ کا پیغام بھی دیا۔

62 / 100

One thought on “پاکستان کی سیکیورٹی فورسز کی کامیابیاں: 2024 میں دہشتگردوں کے خلاف فیصلہ کن ضرب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!