تشکر نیوز: صدر مملکت آصف علی زرداری نے دینی مدارس کی رجسٹریشن سے متعلق بل پر دستخط کر دیے، جس کے بعد یہ بل قانون بن گیا۔ اس نئے قانون کے تحت دینی مدارس کی رجسٹریشن سوسائٹیز رجسٹریشن ایکٹ کے مطابق کی جائے گی۔
معروف یوٹیوبر رجب بٹ کی سالگرہ: گیس کے غباروں کے دھماکے سے تقریب میں خوف و ہراس
صدر مملکت کے دستخط کے ساتھ ہی مدارس کی رجسٹریشن کا معاملہ افہام و تفہیم سے حل کر لیا گیا۔ اس کے بعد، قومی اسمبلی جلد ہی گزٹ نوٹیفیکیشن جاری کرے گی، جس سے مدارس کی قانونی حیثیت مستحکم ہو گی۔
یہ اقدام دینی مدارس کے انتظامی امور میں بہتری لانے اور ان کی فعالیت کو قانونی دائرہ میں لانے کے لیے اہم قدم ہے