چاہت فتح علی خان نے سال نو پر ’بدو بدی‘ کا نیا ریمیکس ورژن جاری کر دیا

مشہور کامیڈین اور گلوکار چاہت فتح علی خان نے 2024 کے اختتام اور نئے سال کے آغاز پر اپنے مقبول گانے ’بدو بدی‘ کا نیا ریمیکس ورژن "بدو بدی 2” کے نام سے جاری کر دیا ہے۔

عوام کے مسائل حل کرنا اولین ترجیح ہے، وفاق کا رویہ افسوسناک ہے: بلاول بھٹو

گانے کی ویڈیو میں انہیں نیم عریاں لباس میں رقص کرتی ماڈل اور مختلف میوزیکل شوز کی جھلکیاں شامل کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ گانے میں چاہت فتح علی خان کے ساتھ اسٹیج پر آنے والی خواتین کے رقص اور سیلفیوں کی جھلکیاں بھی نظر آتی ہیں۔

یوٹیوب پر جاری ہونے والی اس ویڈیو کو ہزاروں افراد دیکھ چکے ہیں، جہاں مداحوں نے ان کی تخلیقی صلاحیتوں کی تعریف کی ہے، وہیں کئی لوگوں نے گانے کو غیر اخلاقی قرار دیتے ہوئے عریانی پھیلانے کا الزام عائد کیا ہے۔

یہ پہلی بار نہیں کہ چاہت فتح علی خان کا گانا تنازع کا شکار ہوا ہو۔ 2024 میں عید پر ریلیز کیا گیا ’بدو بدی‘ یوٹیوب کی جانب سے کاپی رائٹس قوانین کی خلاف ورزی پر ڈیلیٹ کر دیا گیا تھا، تاہم اس نے چند دنوں میں 25 کروڑ ویوز حاصل کیے تھے۔

چاہت فتح علی خان نے نئے سال کے موقع پر گانے کا نیا ریمیکس ورژن جاری کر کے ایک بار پھر شہرت حاصل کر لی ہے۔

61 / 100

One thought on “چاہت فتح علی خان نے سال نو پر ’بدو بدی‘ کا نیا ریمیکس ورژن جاری کر دیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!