بابر بہت مستقل مزاجی کیساتھ پرفارمنس دیتے ہیں جو میں نے بہت کم دیکھا ہے: شاہد آفریدی

ویب ڈیسک

میلبرن: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ بابر اعظم بہت مستقل مزاجی کے ساتھ پرفارمنس دیتے ہیں جو میں نے بہت کم دیکھا ہے۔

شاہد آفریدی نے میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے ورلڈکپ میں نسیم شاہ اور شاہین آفریدی کی جوڑی کو یاد کیا، شاہین اور نسیم شاہ کی جوڑی کافی عرصے سےکامیاب رہی ہے۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ مجھے شاہین آفریدی نے کبھی نہیں کہا کہ انجری ہے، انجری ہو تو فاسٹ بولر کھیل ہی نہیں سکتا، ہرکھلاڑی کا ہر میچ میں پرفارمنس دینا مشکل ہو جاتا ہے، بابر، شاہین، فخر اور  رضوان نے ماضی میں بہترین پرفارمنس دیں اور آگے بھی دیں گے۔

سابق کرکٹر نے کہا کہ بابر اعظم بہت مستقل مزاجی کے ساتھ پرفارمنس دیتے ہیں جو میں نے بہت کم دیکھا ہے، حفیظ اور  وہاب نے کافی کرکٹ کھیلی، امید ہے اچھی سلیکشن کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پرفارمنس نہ ہو رہی ہو تو کھلاڑی کو ایک دو میچز میں آرام دیا جا سکتا ہے لیکن پوری سیریز میں آرام نہیں دیا جاسکتا، بینچ اسٹرینتھ بہتر ہوگی تو مشکلات میں کمی ہو جائے گی۔

حارث رؤف سے متعلق سوال پر شاہد آفریدی نے کہا کہ حارث رؤف میلبرن ٹیسٹ کی کنڈیشنز میں بولنگ کراتے تو ضرور انجوائے کرتے لیکن وہ سیریز نہیں کھیل رہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!