پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کے مسائل حل کرنا ان کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی جماعت ہمیشہ محدود وسائل کے باوجود عوامی مسائل کے حل کے لیے بھرپور کوشش کرتی رہی ہے۔
کراچی ایئرپورٹ پر انسانی اسمگلنگ کا بڑا منصوبہ ناکام، بھارتی ایجنٹ کے ملوث ہونے کا انکشاف
بلاول بھٹو نے کہا کہ بدقسمتی سے چھوٹے صوبوں کے ساتھ وفاق کا رویہ یکساں رہا ہے، چاہے وہ حکومت میں ہوں یا اپوزیشن میں۔ انہوں نے مسلم لیگ (ن) کے ساتھ معاہدے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے حکومت سازی میں اس حد تک تعاون کیا کہ وزیراعظم کو ووٹ دیا۔
انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے اور حکومت کو چھوٹے صوبوں کے مسائل پر زیادہ توجہ دینی چاہیے۔