ریجنل ٹیکس آفس 1 کراچی کا ٹیکس چوری کے خلاف کریک ڈاؤن

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ریجنل ٹیکس آفس 1 کراچی نے شہر کے چار شادی ہالز پر انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے سیکشن 236CB کے تحت کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے، کیونکہ ان شادی ہالز نے کسٹمرز سے وصول کردہ ٹیکس قومی خزانے میں جمع نہیں کروایا۔
سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے بلڈنگ انسپیکٹر سجاد خان کا صحافی شہریار قریشی پر حملہ

آر ٹی او 1 نے ان شادی ہالز کی نشاندہی کی ہے جنہیں متعدد بار ٹیکس وصول کرنے اور قومی خزانے میں جمع کروانے کی ہدایات دی گئی تھیں، مگر ان ہدایات پر عملدرآمد نہیں کیا گیا۔ آر ٹی او کی جانب سے یہ اقدامات ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنے اور ٹیکس قوانین کی پاسداری کو یقینی بنانے کے لیے اٹھائے گئے ہیں۔

اگر ان قوانین کی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری رہا تو آر ٹی او مزید سخت اقدامات کرے گا، جن میں قانونی کارروائی اور شادی ہالز کو سیل کرنا شامل ہے۔ ایف بی آر نے تمام شادی ہالز کے مالکان کو واضح طور پر ہدایت کی ہے کہ وہ ٹیکس جمع کرنے کے اپنے فرائض کو درست طریقے سے ادا کریں تاکہ نہ صرف قومی خزانے کو فائدہ پہنچ سکے، بلکہ ٹیکس قوانین پر عملدرآمد کی ایک مضبوط روایت بھی قائم کی جا سکے۔

 

 

57 / 100

One thought on “ریجنل ٹیکس آفس 1 کراچی کا ٹیکس چوری کے خلاف کریک ڈاؤن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!