خلافت سیدنا صدیق اکبرؓ دنیا میں امن، انصاف اور اسلام کے فروغ کی ضمانت ہے، محمد شاداب رضا نقشبندی

پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ سیدنا صدیق اکبرؓ کی خلافت دین اسلام کے تحفظ، انصاف کی بالادستی، اور ظلم سے نجات کا بہترین نمونہ ہے۔ لاہور میں تاجدار صداقت ریلی سے مواصلاتی خطاب کرتے ہوئے انہوں نے خلیفہ اول کی دین اسلام اور انسانیت کی خدمات کو شایان شان خراج عقیدت پیش کیا۔
بلال کالونی پولیس کا ٹوپی گینگ کے دو خطرناک ڈاکو گرفتار، متعدد وارداتوں کا انکشاف

انہوں نے کہا کہ سیدنا ابوبکر صدیقؓ نے سخاوت، ایثار، اور قربانی کی جو مثالیں قائم کیں، وہ نبی کریم ﷺ سے بے پناہ محبت کا مظہر ہیں۔ آپ کے دور خلافت میں داخلی و خارجی فتنوں کا قلع قمع ہوا اور اسلام کو استحکام اور فروغ ملا۔

اہم نکات:

شریعت کے نفاذ اور مظلوم کو حقوق مہیا کرنے میں سیدنا صدیق اکبرؓ کی خدمات نمایاں ہیں۔

سود کے خاتمے اور اسلامی نظام کے نفاذ سے ہی ملک ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوگا۔

اہلسنت کی پہچان "لبیک یارسول اللہ” اور "ہر صحابی نبی جنتی جنتی” کا نعرہ ہے۔

سیدنا صدیق اکبرؓ نے اُمت کو صبر و استقامت کا درس دیا، جس کی مثال قیامت تک قائم رہے گی۔

شاداب رضا نقشبندی نے کہا کہ اگر حکمران خلفاء راشدین کا طرز حکمرانی اپنا لیں تو ملک کے تمام مسائل حل ہو سکتے ہیں۔ پاکستان سنی تحریک نظام مصطفیٰ ﷺ کے نفاذ کے لیے آخری سانس تک جدوجہد جاری رکھے گی

52 / 100

One thought on “خلافت سیدنا صدیق اکبرؓ دنیا میں امن، انصاف اور اسلام کے فروغ کی ضمانت ہے، محمد شاداب رضا نقشبندی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!