حب کینال منصوبے کی بحالی اور اپگریڈیشن سے کراچی کے پانی کے مسائل میں بہتری متوقع

کراچی (تشکر نیوز):
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی کاوشوں سے ضلع غربی اور ضلع کیماڑی میں پانی کی فراہمی بہتر بنانے کے لیے نئی حب کینال کی تعمیر اور پرانی حب کینال کی بحالی کا منصوبہ تیزی سے جاری ہے۔ یہ منصوبہ اگلے ایک سال میں مکمل کیا جائے گا۔ منصوبے کے تحت حب پمپنگ اسٹیشن، رائزنگ مین، اور حب فلٹر پلانٹ کو 80 سے 100 ایم جی ڈی تک اپگریڈ کیا جائے گا، جس پر 12.76 بلین روپے کی لاگت آئے گی۔

گورنر خیبرپختونخوا نے ’یونیورسٹیز ترمیمی بل 2024‘ اعتراض لگا کر واپس کر دیا

واٹر کارپوریشن کے سی او او انجینئر اسداللہ خان نے جمیعت علمائے اسلام کے وفد سے ملاقات کے دوران بتایا کہ اس منصوبے کی تکمیل سے ضلع غربی اور کیماڑی میں پانی کی فراہمی میں نمایاں بہتری آئے گی۔ جے یو آئی کے رہنما قاری محمد عثمان نے اس موقع پر سائٹ، ماری پور، بلدیہ، مومن آباد، اورنگی، اور منگھو پیر ٹاؤن کے نکاسی اور فراہمی آب کے مسائل پر گفتگو کی۔ سی او او واٹر کارپوریشن نے تمام شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی اور موقع پر احکامات جاری کیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہر کو یومیہ 1200 ملین گیلن پانی کی ضرورت ہے، جبکہ موجودہ وقت میں صرف 650 ملین گیلن دستیاب ہے۔ یہ پانی پورے شہر میں منصفانہ تقسیم کیا جا رہا ہے، اور فراہمی و نکاسی آب کی بہتری کے لیے واٹر کارپوریشن مسلسل کام کر رہی ہے۔

جے یو آئی رہنماؤں نے پانی کے ضیاع کے حالیہ واقعات کی مذمت کی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو رعایتی نرخوں پر پانی فراہم کرنے کے عمل میں کسی قسم کی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی۔

ملاقات میں واٹر کارپوریشن کے افسران اور جے یو آئی کے دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

62 / 100

One thought on “حب کینال منصوبے کی بحالی اور اپگریڈیشن سے کراچی کے پانی کے مسائل میں بہتری متوقع

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!