آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی کرسمس کی تقریب میں شرکت، مسیحی برادری کے ساتھ یکجہتی کا اظہار

تشکر نیوز، راولپنڈی — چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے راولپنڈی میں کرسمس کی تقریب میں شرکت کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ جنرل عاصم منیر نے سینٹ جوزف کیتھولک کیتھڈرل چرچ راولپنڈی میں کرسمس کی تقریب میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مسیحی برادری کے ساتھ یکجہتی اور ہم آہنگی کے جذبات کا اظہار کیا۔

جنوبی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز کا فتنہ الخوارج کے خلاف آپریشن، 13 دہشتگرد ہلاک

آرمی چیف کی چرچ آمد پر مسیحی برادری نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، مسیحی برادری نے آرمی چیف کی موجودگی اور اظہارِ یکجہتی پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ جنرل عاصم منیر نے ملک بھر کی مسیحی برادری کو کرسمس کی دلی مبارکباد دی اور اس موقع پر کہا کہ کرسمس محبت، ہمدردی، سخاوت اور خیرسگالی جیسے آفاقی اصولوں کی علامت ہے، جو پاکستان کے متنوع معاشرے کو مضبوط بناتے ہیں۔

آرمی چیف نے اس موقع پر پاکستان کی مسیحی برادری کی ملک کی ترقی میں خدمات کو سراہا اور بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کو بھی خراجِ عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ قائداعظم کی بصیرت افروز قیادت سے پاکستان کا قیام ممکن ہوا اور ان کے اصول ایمان، اتحاد اور تنظیم آج بھی قوم کی رہنمائی کرتے ہیں۔

61 / 100

One thought on “آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی کرسمس کی تقریب میں شرکت، مسیحی برادری کے ساتھ یکجہتی کا اظہار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!