پرانا گولیمار میں ضلع کیماڑی پولیس, سندھ رینجرز اور اینٹی نارکوٹکس فورس کا مشترکہ گرینڈ سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

پرانا گولیمار میں ضلع کیماڑی پولیس, سندھ رینجرز اور اینٹی نارکوٹکس فورس کا مشترکہ گرینڈ سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن

آپریشن ایس ایس پی ضلع کیماڑی عارف اسلم راؤ کی نگرانی میں کیا جارہا ہے۔

آپریشن میں ایس پی سائیٹ ڈویژن پولیس، رینجرز اور اینٹی نارکوٹکس فورس کے 500 سے زائد افسران و جوان حصہ لے رہے ہیں۔

پرانا گولیمار و ملحقہ علاقوں کا گھیراؤ کرلیا گیا ہے جبکہ ٹیمیں تشکیل دے کر علاقے میں سرچنگ کا عمل جاری ہے۔

آپریشن میں اب تک درجن سے زائد مشتبہ اشخاص کو تحویل میں لیا گیا جبکہ اسلحہ، منشیات برآمدگی سمیت گٹکا ماوا کا کارخانہ بھی پکڑا گیا ہے۔

پرانا گولیمار و ملحقہ علاقوں میں پے در پے آپریشن اور ٹارگٹڈ کاروائیوں کے بعد منشیات فروشی پر قابو پا لیا گیا ہے۔ ایس ایس پی کیماڑی۔

مذکورہ علاقے سے منشیات و دیگر غیر قانونی سرگرمیوں کے مکمل خاتمے تک آپریشنز و کاروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔ عارف اسلم راؤ۔

مستقبل میں منشیات مافیا و جرائم پیشہ عناصر کو دوبارہ ایکٹو ہونے سے روکنے کے لئے مستقل چوکیوں اور پولیس پکٹس سمیت دیگر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ ایس ایس پی کیماڑی۔

منشیات فروشوں / جرائم پیشہ عناصر کی پراپرٹیز کو seize کرنے کے لئے قانونی اقدامات سمیت انکو کرائے پر مکان فراہم کرنے والوں کے خلاف بھی قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ عارف اسلم راؤ۔

 

 

معاشرے سے منشیات جیسے زہر کا خاتمہ کرکے ہی دم لیں گے۔ ایس ایس پی کیماڑی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!