کیڈٹ کالج پٹارو میں اکسٹھویں یوم والدین کی تقریب کا انعقاد

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

کراچی، 28 دسمبر 2023: کیڈٹ کالج پٹارو میں اکسٹھویں یوم والدین کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی نے کیڈٹ کالج پٹارو میں انفراسٹرکچر، سہولیات، فیکلٹی اور تعلیمی ماحول کے معیار کو سراہا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایسی کوششیں یقیناً ملک کی خوشحالی اور ترقی میں معاون ثابت ہوں گی کیونکہ تعلیم ہی ترقی کا واحد راستہ ہے۔ امیر البحر نے کالج میں تعلیمی معیار کو فروغ دینے لیے حکومت سندھ، کمانڈر کراچی، کالج انتظامیہ اور فیکلٹی کی مشترکہ کاوشوں کو بھی سراہا۔ مزید برآں، انہوں نے کیڈٹس کو تاکید کی کہ وہ تعلیم کے ساتھ کردار سازی پر بھی توجہ دیں۔

پرنسپل کیڈٹ کالج پٹارو، کموڈور (ریٹائرڈ)
مشتاق احمد نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور کالج کی سالانہ رپورٹ پیش کی۔ اپنے خطاب میں پرنسپل نے نصابی، کھیلوں اور غیر نصابی سرگرمیوں میں کیڈٹس کی شاندار کارکردگی پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے اس سال کے دوران مکمل کیے گئے کچھ ترقیاتی کام اور زیرِ تکمیل منصوبوں پر پیش رفت کا ذکر بھی کیا۔

بعد ازاں، مہمان خصوصی نے ایوارڈ حاصل کرنے والے کیڈٹس میں انعامات تقسیم کئے اور ان کو شاندار کارکردگی پر مبارکباد پیش کی۔ مزید برآں، انہوں نے سالانہ پریڈ، گھڑ سواری، نیزہ بازی، جمناسٹک، پی ٹی شو، فزیکل فٹنس اور تخلیقی سرگرمیوں پر مبنی نمائش میں کیڈٹس کی بہترین کارکردگی کو سراہا۔

تقریب میں سول و عسکری حکام، والدین اور دیگر معززین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

 

 

ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز (نیوی)

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!