تشکر نیوز: علیگڑھ انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (AIT) کے ہونہار طلبہ کے لیے فوجی فرٹیلائزر بن قاسم لمیٹڈ (FFBL) کی جانب سے ایک اہم اقدام کے تحت اسکالرشپ کا اعلان کیا گیا ہے۔ یہ اسکالرشپ انسٹیٹیوٹ کے محنتی طلبہ کی تعلیمی کارکردگی کا اعتراف اور ان کی مزید حوصلہ افزائی کے لیے دی گئی ہے۔
Top 10 Richest Families in the World: Secrets Behind Their Wealth Revealed!
اسکالرشپ الیکٹریکل، میکینیکل، اور الیکٹرانکس کے شعبوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ کو پیش کی گئی۔ نمایاں طلبہ میں محمد عربان خان، محمد جہانزیب، مصباح احمد، رحیمہ زبیر، اور محمد طحہٰ سمیت 9 ہونہار طلبا و طالبات شامل ہیں، جنہیں ان کی تعلیمی خدمات کے اعتراف میں نوازا گیا۔
تقریب میں پرنسپل AIT شاہد جمیل نے طلبہ کو اسکالرشپ کے چیک تقسیم کیے اور انسٹیٹیوٹ کے شعبہ DIIL اور گائیڈنس سینٹر کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام طلبہ کی مزید محنت اور تعلیمی ترقی کے لیے ایک مثبت پیغام ہے۔
تقریب میں طلبہ کے والدین بھی موجود تھے، جنہوں نے خوشی کا اظہار کیا۔ طلبہ کا کہنا تھا کہ یہ اسکالرشپ نہ صرف ان کے مالی مسائل کم کرے گی بلکہ ان کے تعلیمی اہداف کو حاصل کرنے میں مددگار ثابت ہوگی۔