کراچی میں بڑی کارروائی: ٹی ٹی پی سے تعلق رکھنے والے تین دہشت گرد گرفتار، اسلحہ و دھماکہ خیز مواد برآمد

پاکستان رینجرز (سندھ) اور سی ٹی ڈی پولیس نے کراچی کے علاقے قائد آباد میں مشترکہ انٹیلیجنس آپریشن کرتے ہوئے دہشت گردی، قتل، اقدام قتل، اور بھتہ خوری میں ملوث فتنہ الخوارج (ٹی ٹی پی) سوات گروپ سے تعلق رکھنے والے تین انتہائی مطلوب ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں محمد جاوید سواتی عرف بھائی جان، شاہد حسین عرف عمر، اور اکبر زیب خان شامل ہیں۔

کراچی: درخشان تھانے میں رشوت وصولی اور جرائم کی سرپرستی کے معاملے پر کارروائی

ملزمان کا پس منظر:

جاوید سواتی عرف بھائی جان:
2008 میں ٹی ٹی پی سوات گروپ میں شامل ہوا۔ سوات آپریشن کے بعد کراچی منتقل ہو گیا اور مختلف مقامات پر روپوش رہا۔ جیل سے رہائی کے بعد گلشن بونیر لانڈھی میں منتقل ہوا اور افغانستان میں موجود اپنے کمانڈرز کے لیے سہولت کاری کرتا رہا۔

شاہد حسین عرف عمر اور اکبر زیب خان:
2010 میں عسکری تربیت حاصل کی اور دہشت گردانہ کارروائیوں کے لیے افغانستان کا سفر کیا۔ کراچی میں بھتہ وصولی، قتل، اور اقدام قتل کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہے۔

جرائم کی تفصیل:
ملزمان نے کراچی میں بھتہ خوری کے ذریعے لاکھوں روپے وصول کیے اور کئی تاجروں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔ ملزمان نے ریٹائرڈ ہیڈ کانسٹیبل فضل زادہ کو قتل اور سید آفرین کو زخمی کرنے کی واردات بھی کی، جس کی ایف آئی آر تھانہ قائد آباد میں درج ہے۔

برآمدگی:
گرفتار ملزمان کے قبضے سے بھاری اسلحہ، ایمونیشن، اور دھماکہ خیز مواد برآمد کیا گیا ہے۔

مزید تحقیقات:
ملزمان سے مزید اہم انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے، جو دہشت گرد نیٹ ورک کے خلاف کارروائیوں میں مددگار ثابت ہوں گے۔

عوام سے اپیل:
رینجرز نے عوام سے اپیل کی ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کی اطلاع رینجرز ہیلپ لائن 1101، واٹس ایپ نمبر 10347900111، یا قریبی رینجرز چیک پوسٹ پر فراہم کریں۔ اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

66 / 100

One thought on “کراچی میں بڑی کارروائی: ٹی ٹی پی سے تعلق رکھنے والے تین دہشت گرد گرفتار، اسلحہ و دھماکہ خیز مواد برآمد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!