عمران خان کی ویڈیو لنک پر حاضری میں ناکامی، الیکشن کمیشن کا جیل حکام سے جواب طلب

توہین الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر کے کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کو ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کرنے میں ناکامی پر الیکشن کمیشن نے اڈیالہ جیل حکام سے جواب طلب کر لیا ہے۔ یہ معاملہ ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کے سامنے زیر سماعت آیا۔
یونان کشتی حادثہ: درجنوں پاکستانی لاپتا، جاں بحق افراد کی لاشیں پاکستان بھیجی جائیں گی

الیکشن کمیشن حکام نے بتایا کہ ویڈیو لنک کے تمام انتظامات مکمل تھے، لیکن جیل حکام کی جانب سے تعاون نہ ہونے اور جیمرز کے باعث رابطہ ممکن نہیں ہو سکا۔ عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری نے اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ ان کے مؤکل کی ویڈیو لنک کے ذریعے پیشی کو دانستہ طور پر روکا جا رہا ہے۔

وکیل نے مزید کہا کہ بانی تحریک انصاف پر میڈیا میں تصویر اور بیانات چلانے پر غیر اعلانیہ پابندی عائد ہے۔ انہوں نے الیکشن کمیشن سے درخواست کی کہ اگر ویڈیو لنک ممکن نہیں تو عمران خان کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کی اجازت دی جائے۔

الیکشن کمیشن کے وکیل نے جیل حکام کی ناکامی کو دانستہ نہ مانتے ہوئے تکنیکی مسائل کا امکان ظاہر کیا۔ تاہم، کمیشن نے جیل حکام سے وضاحت طلب کرتے ہوئے معاملہ 15 جنوری تک ملتوی کر دیا۔

یہ کیس 2022 کے دوران عمران خان اور دیگر رہنماؤں کی جانب سے الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر کے خلاف غیر پارلیمانی زبان کے استعمال اور الزامات پر دائر کیا گیا تھا۔

فیصل چوہدری نے جیل حکام کے عدم تعاون پر توہین عدالت کا عندیہ بھی دیا۔ الیکشن کمیشن نے کہا کہ آئندہ سماعت تک تمام انتظامات مکمل کیے جائیں تاکہ قانونی عمل کو بغیر کسی رکاوٹ کے آگے بڑھایا جا سکے۔

61 / 100

One thought on “عمران خان کی ویڈیو لنک پر حاضری میں ناکامی، الیکشن کمیشن کا جیل حکام سے جواب طلب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!