پاکستانی ماڈل اور اداکارہ صرحا اصغر نے اپنے حاملہ ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے مداحوں کو خوشخبری دی ہے کہ ان کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔ اداکارہ نے یہ اعلان اپنے شوہر عمر لالا کے ساتھ ایک رومانوی ویڈیو اور تصاویر کے ذریعے کیا۔
کراچی: راہگیر خاتون کے سامنے نازیبا حرکت کرنے والا نوجوان گرفتار
صرحا اصغر نے اپنے انسٹاگرام پر لکھا کہ وہ یہ خوشخبری مداحوں کے ساتھ شیئر کرنے پر بے حد خوش ہیں۔ جوڑے کی پوسٹ میں انہیں خوشگوار موڈ میں دیکھا جا سکتا ہے، جسے مداحوں نے خوب سراہا۔
اداکارہ نے دسمبر 2020 میں اپنے دیرینہ دوست عمر لالا سے شادی کی تھی۔ جوڑے کے ہاں نومبر 2022 میں پہلے بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی، اور اب ان کے ہاں 2025 کے وسط میں دوسرے بچے کی آمد متوقع ہے۔
شادی اور پہلے بچے کی پیدائش کے بعد صرحا اصغر نے ٹی وی اسکرین سے فاصلہ اختیار کر لیا تھا، تاہم وہ مختلف شوبز تقریبات اور ٹی وی شوز میں شرکت کرتی رہتی ہیں۔ سوشل میڈیا پر وہ بہت متحرک ہیں اور اپنی تصاویر و ویڈیوز کے ذریعے مداحوں کو اپنی ذاتی زندگی کے لمحات سے آگاہ کرتی رہتی ہیں۔
ماں بننے کے بعد صرحا اصغر نے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ بچے کی پیدائش کے بعد ان کی نیند پوری نہیں ہوتی، اس لیے وہ وقتاً فوقتاً اپنے شوہر کے ساتھ دبئی جا کر آرام کرتی ہیں، جبکہ نوزائیدہ بچے کو دادی یا نانی کے پاس چھوڑ دیتی ہیں۔