ہندوستانی فوج کے حملے کی جھوٹی افواہیں بے نقاب، پاک فوج کے خلاف سازش ناکام

تشکر نیوز: مہندول گاؤں پر بھارتی فوج کے حملے کے جھوٹے دعوے سامنے آئے، جو سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیلائے جا رہے ہیں۔ تاہم، سکیورٹی اداروں نے ان تمام دعووں کی تحقیقات مکمل کر لی ہیں اور انہیں بے بنیاد اور جھوٹا پروپیگنڈہ قرار دیا ہے۔ مقامی لوگوں اور انتظامیہ نے بھی واضح طور پر ان افواہوں کو مسترد کر دیا ہے۔

سقوط ڈھاکہ: ایک ناقابل فراموش سانحہ اور سبق آموز تاریخ

مقامی افراد کا کہنا ہے کہ یہ دشمن کی ایک سوچی سمجھی چال ہے، جس کا مقصد قوم میں خوف و ہراس پیدا کرنا اور پاک فوج پر عوام کے اعتماد کو کمزور کرنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ جھوٹے دعوے صرف ہماری قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کی ناکام کوشش ہیں۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق ہجیرہ آزاد کشمیر میں بھارتی فوج کے حملے کا پروپیگنڈہ ایک ہائبرڈ وار کا حصہ ہے، جس کا مقصد آزاد کشمیر کے عوام اور پاک فوج کے درمیان نفرت پیدا کرنا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ نہ پہلے ایسا کوئی واقعہ ہوا اور نہ اب کوئی بھارتی فوجی ایل او سی عبور کرکے کسی گھر میں داخل ہوا ہے۔

ڈپٹی کمشنر پونچھ نے بھی ان جھوٹے دعووں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ یہ خبریں مکمل طور پر من گھڑت اور شرپسند عناصر کے ایجنڈے کا حصہ ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ مقامی انتظامیہ اور سیکیورٹی فورسز علاقے میں مکمل طور پر موجود ہیں اور امن و امان برقرار رکھا گیا ہے۔

سکیورٹی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ یہ جھوٹا پروپیگنڈہ دشمن کے اس ایجنڈے کا حصہ ہے جس کا مقصد آزاد کشمیر میں بلوچستان طرز کی بے چینی پیدا کرنا ہے۔ لیکن عوام اور پاک فوج کے درمیان مضبوط رشتہ دشمن کی تمام سازشوں کو ناکام بنائے گا۔

61 / 100

One thought on “ہندوستانی فوج کے حملے کی جھوٹی افواہیں بے نقاب، پاک فوج کے خلاف سازش ناکام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!