...

کراچی کے سسٹم پروار, بڑے افسران فارغ, کریک ڈاون کا خوف ۔۔ بچا کچھا سسٹم فرار SBCA,KDA,KMC,WATER BOARD سسٹم کب ریڈار پرآئیں گے؟

سندھ بالخصوص کراچی کےطاقتور سرکاری افسران پرمشتمل سسٹمز کیخلاف اسلام آباد سے چلنے والی سرد ہوائیں بالا خر کراچی پہنچ گئیں ۔۔ سسٹم سے جڑے اعلی ترین افسران کو عہدوں سے ہٹادیا گیا ۔۔ اربوں روپے کماکر دینے والے سسٹم کے افسران کو چند گھنٹوں میں چلتا کیا گیا ۔۔ ذرائع کےمطابق کچھ گرفتاریاں بھی ہوئی ہیں ۔۔ کریک ڈاون کے خوف سے بچھا کچھاسسٹم یا تو فرار ہوگیا ہےیا فرار ہونے کی کوششوں میں لگا ہوا ہے ۔۔ اس پرتقصیل سےبات کریں گے لیکن پہلے
سوال اٹھ رہا ہے کہ بلڈنگ کنٹرول ۔۔۔ کے ڈی اے ۔۔ کے ایم سی ۔۔ ڈی ایم سی ۔۔ واٹربورڈ۔۔۔اینٹی انکروچمنٹ ۔۔ پتھارا مافیا اور دیگر اداروں میں چلنے والے طاقتور سسٹم کب ریڈار میں آئیں گے ۔۔ کراچی کے کروڑوں شہریوں کو پانی کی بوند بوند سے محروم کرنے والا واٹربورڈ کا سسٹم کب اپنے منطقی انجام پہنچےگا ۔۔ اسی سسٹم کی بدولت واٹرٹینکر مافیا آج شہر پر راج کررہا ہے ۔ کراچی کے شہریوں کا پانی چوری کرکے انہیں بھاری داموں پر بیچ رہا ہے

کراچی کے سسٹم پروار, بڑے افسران فارغ, کریک ڈاون کا خوف ۔۔ بچا کچھا سسٹم فرار SBCA,KDA,KMC,WATER BOARD سسٹم کب ریڈار پرآئیں گے؟

دوستو ۔۔ساری صورتحال کیا ہے۔۔ سسٹم کی سفارش پر لگے کن کن افسران کی چند ہی گھنٹوں میں ایک ایک کرکے کیوں چھٹی کردی گئی ۔۔ پس پردہ کیا وجوہات تھیں ۔۔ سینر صحافی ارباب چانڈیو نے اپنے ایک وی لاگ میں دعوی کیا کہ کراچی پہنچنےوالی سرد ہوائیں اسلام آباد سے کراچی پہنچی ہیں ۔۔ ایک بہت بڑی شخصیت جب کراچی آئی اور یہاں کےتاجروں سےملی تو تاجروں نےان کےسامنے اپنے دل کھول کررکھ دیے ۔۔ تاجروں نے شکایت کی وہ کاروبار کریں قبضہ مافیا ہی انہیں نہیں چھوڑ رہا اس پر ان بڑی شخصیت نے انہیں یقین دہانی کرائی کہ وہ ان کی اس قبضہ مافیا سے جان چھڑا دیں گے ۔۔ ارباب چانڈیو کےمطابق یہ معاملہ یہاں رکنے والا نہیں ہے ۔۔ اب سسٹم کے لوگ اپنی خیر منائیں ۔۔ سسٹم کے طاقتورلوگوں کو عہدوں سے ہی نہیں ہٹایا گیا بلکہ کچھ گرفتاریان بھی ہوئی ہیں اور آگے چل کر مزید گرفتاریاں بھی ہونےوالی ہیں

سندھ کےطاقتورترین افسروں کو ان کے عہدے سے ہٹادیا گیا یہ وہ تمام افسران ہیں جو سسٹم کی سفارش پر لگے ہوئے تھے اور ان کو ہٹانا ناممکن تھا ۔ بلکہ یہ کہاجائےتو بے جا نہ ہوگا کہ یہ وہ افسران تھے جو سسٹم کو اربوں روپے کما کر دے رہے تھے ۔ یہاں یہ وضاحت بھی ضروری ہے کہ ذرائع کے مطابق یہ اربوں روپے سالوں میں نہیں بلکہ مہینوں میں کما کر دے رہے تھے ۔ یہ وہ تمام افسران تھے جو کئی ماہ سے طاقت کا سرچشمہ بنے ہوئے تھے ۔ جب ان کے ہٹٓئے جانے کے ایک ایک کرکے نوٹی فیکشن جاری ہونا شروع ہوئے تو سندھ کی بیوروکریسی میں ہلچل مچ گئی کہ اتنےطاقتور افسران کو کیسے اچانک ان کے عہدوں سے ہٹادیا گیا ۔ دوستو۔۔ ان طاقتور ترین افسران میں کون کون ہے جنہیں یکلخت ہٹٓادیا گیا ان میں ڈپٹی کمشنر ملیر عرفان مروانی ۔۔ ڈی سی جیکب آباد ۔۔ ڈی سی کیماڑی طاہرجاوید چیمہ انہیں سسٹم کا انہتائی قریبی سمجھا جاتا ہے اور جو بلوچستان کے سب سے مضبوط سسٹم یعنی بروہی سسٹم کے قریب سمجھا جارہا تھا اانہیں بھی ہٹٓدیا گیا ۔۔۔۔اسی طرح سے ڈی سی ایسٹ شہزاد فضل عباسی ہیں یہ بھی کہا جاتا ہے کہ اے جی سسٹم کے انتہائی قریب تھے ان کو بھی عہدے سے فارغ کردیا گیا ڈی سی جیکب آباد اس سے بھی زیادہ تگڑی سفارش پر تھے ان کو بھی عہدے سے ہٹادیا گیا ۔۔۔۔ امتیازعلی شاہ سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ میں ڈائریکٹر کےعہدے پر تعینات تھے یہ اربوں روپے جو جمع ہوتے ہیں شہر کی صفائی کےلئے اس فنڈ پر شکایاتین موجود تھیں کہ ان میں غبن کیا جارہا ہے مبینہ طور امتیازعلی شاہ کو اس شکایت پر ہٹایا گیا ۔۔۔ سیکریٹری لینڈ یوٹیلائزیشن ضمیرعباسی ان کو عہدے سے ہٹایا گیا یہ ریونیو کی ایک انتہائی اہم پوسٹ ہے اور کہا جارہا ہے کہ ضمیر عباسی بھی سسٹم کے انتہائی طاقتور افسران میں سے ایک تھے جن کو عہدے سے ہٹایا گیا ہے ۔۔۔
دوستو اب بات کرلیتے ہین سسٹم کے لگائے گئے سب سے طاقتور ایس ایچ اوز کی ۔۔۔ یہ وہ ایس ایچ اوز تھے جن کے اثرورسوخ کا یہ عالم تھا کہ آئی جی اور اعلی افسران بھی انہیں نہیں ہٹا پارہے تھے ۔۔۔ ان کی لاکھ شکایتیں تھیں کہ وہ اسمگلنگ کرارہےہیں ۔۔ زمینوں پر قبضے کرارہے ہیں لیکن اس کے باوجود بھی ان تمام افسران کو عہدوں سے نہیں ہٹایا جارہا تھا ۔۔۔ لیکن جب اسلام آباد سے سخت پیغام آیا تو اس کےبعد جو فیصلے ہوئے اس کے بعد ایس ایچ او منگھوپیرغلام حسین کورائی کو عہدے سے ہٹادیا گیا ۔۔۔ ایس ایچ او موچکو بشیر بدوں کو عہدے سے ہٹادیا گیا ۔۔ ذرائع کےمطابق غلام حسین کورائی سسٹم کے سب سے طاقتور ایس ایچ او تھے ۔۔ ذرائع بتاتے ہیں کہ بشیرو بدوں کی موچکو میں تعیناتی بھی غلام حسین کورائی نے کروائی ہوئی تھی اور موچکو سے لے کر منگھوپیر تک ناردرن بائی پاس کی تمام زمینوں کے معاملات اور موچکو میں زمینوں کے جتنے بھی معاملات تھے یہ سسٹم کےلئے کام کررہے تھے اور یہ بھی بروہی سسٹم کا حصہ تھے جو کہ مبینہ طور پر زمینوں پر قبضہ کرانے کے ساتھ ساتھ اسمگلنگ کی جولائن چل رہی تھی اس میں بھی شامل تھے ۔۔۔۔اسی طرح ایس ایچ او کلفٹن اعظم راجپرکو ہٹایا گیا اور پھر سب سے آخر میں بات کرلیتے ہیں سسٹم کواربوں روپے جنریٹ کرکے دینے والے اور خود اربوں روپے کمانے والے مختارکار کی جن کا نام ہے اعجاز الحسن ۔۔۔یہ اسکیم تینتیس میں تعینات تھے ان کو عہدے سے ہٹایاگیا ذرائع کے مطابق انہوں نے سسٹم کےلئے اربوں روپے کی زمین کے کاغذات بناکر دینے کا ذرائع بتاتے ہیں کہ رپورٹیں موجود ہیں ۔ جن پر ان کو عہدے سے ہٹایا گیا ۔۔ دوستو سندھ میں پچھلے کچھ ماہ سے تین سسٹم تھے جو آپس میں لڑٓائی کررہے تھے یا طاقت کا سرچشمہ تھے ایک موجودہ بروہی سسٹم ہے جس کے افسران ہٹادیے گئے ہیں ایک اے جی سسٹم ہے جس کے لگائے گئے افراد کو ہٹٓادیا گیا یعنی ان دو سسٹم کو کمزور کردگیا گیا اب ایک لابی جومبینہ طور پر وزیراعلی سندھ کی ہے ۔۔ ذرائع کے مطابق کچھ دن قبل اہم شخصیات نے وزیراعلی سندھ سے شکایات کیں کہ جو ڈی سیز لگے ہیں وہ ان کی بات نہیں سنتے ۔۔ علاقے میں ترقیاتی کام نہیں کراتے ۔۔ فنڈز میں غبن ہورہا ہے ۔۔ شہرمیں سڑکوں کی صفائی کے لئے جو پیسے جارہے ہیں وہ استعمال نہیں ہورہے اسکیم تینتیس میں زمینوں پر قبضہ ہورہا ہے ان تمام باتوں پر وزیراعلی سندھ نے مختلف مقامات پر یہ بتایا کہ یہ سسٹم کےقریب ترین افسران ہیں میں اس میں بے بس ہوں یہ ذرائع بتاتے ہیں کہ انہوں نے کہا وہ اس معاملے میں کچھ نہیں کرسکتے ۔۔۔۔۔۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلی سندھ نے بھی اپنی بے بسی کا اظہار کیا تاہم اس کے بعد اسلام آباد تک یہ بات پہنچی ۔۔ اسلام آباد میں ہونے والی ایک اہم میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ سندھ میں اربوں روپے کماکر دینے والے افسران ہیں ان کی فہرست بنائی جائے اور بتایا جارہا ہے کہ ان تمام افسران کو ایک ایک کرکے عہدے سے ہٹٓادیا گیا ۔۔۔ سسٹم کے لگائے گئے افسران کو عہدوں سے ہٹٓادیا گیا ۔۔دوستو ۔۔ اب سوال یہ ہے کہ کیا یہ افسران واپس آجائیں گے یا نہیں آئیں گے یہ آنے والے وقت میں ہی پتہ چل سکےگا کیونکہ ماضی میں بھی ایسا ہوتارہا ہے کہ سسٹم کےلگائے گئے طاقتور ترین افسروں کو ہٹایا گیا پھر کچھ دنوں بعد ان کو دوبارہ لگادیا جاتا ہے تاہم دوستو۔۔ ذرائع کےمطابق اب تک کی اطلاعات یہ ہیں کہ ایک بڑا کریک ڈاون متوقع ہے جس کے بعد سسٹم کے ماتحت اور اس کے نیچے چلنے والے پرائیوٹ لوگ اور سرکاری افسران فرار ہوگئے ہیں اور جو سسٹم چلانےوالے سرکاری افسران جو اس سسٹم کےنیچے کام کررہے تھے وہ بھی منظرعام سے اچانک غائب ہوگئے ہیں گھروں پر نہیں ہیں اور یہ بھی ذرائع بتارہے ہیں بہت سے سسٹم چلانے والے ایسے لوگ ہیں جنہوں بیرون ممالک کے ٹکٹ کٹالئے ہیں وہ کسی بھی وقت پاکستان چھوڑ جائیں گے جب تک یہ معاملہ ٹھنڈا نہیں ہوجاتا انہوں نے پاکستان سے باہر رہنے کا فیصلہ کیا ہے گھروں پر بھی موجود نہیں ہیں اورکچھ لوگ اچانک عمرے کی ادائیگی کے لئے جارہے ہیں اور کچھ لوگوں نے پہلے ہی ویزے لگواکر رکھے ہیں وہ ملک سے باہر چلے جائیں گے کیونکہ سسٹم کے خلاف سندھ میں ایک کریک ڈاون کی صورتحال نظر آرہی ہے اوریہ صورتحال ان تمام افسران کے عہدون سے ہٹائے جانے کےبعد نظر آئی ہے ۔۔۔ یہاں یہ بتانا ضروری ہےکہ کراچی میں ایک نہیں بے شمار سسٹم کام کررہے ہیں ۔ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں مختلف سسٹم سالہاسال سے کام کررہے ہیں ۔۔یہ سسٹم اربوں روپے کے عوض شہرمیں غیرقانونی تعمیرات کراتے ہیں ۔ کھلےعام دعوے کرتے پھرتے ہیں کہ انہیں اعلی شخصیات کی آشیرباد حاصل ہےان کا کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا ۔۔ دوستو ۔۔ اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ ڈی جی ایس بی سی اے عبدالرشید سولنگی شہر کو غیرقانونی تجاوزات سے پاک کرنے کےلئے بھرپور اقدامات اٹھارہے ہیں لیکن ان کے نیچے موجود افسران اورسسٹم ان کی کاوشوں کو برباد کررہا ہے اور لوٹ مار میں مصروف ہے

اسی طرح سے اینٹی انکروچمنٹ ڈپارٹمنٹ پر سسٹمز کا غلبہ ہے اس ادارے کا بنیادی کام تجاوزات کو ہٹانا ہےلیکن یہ سسٹم اس ادارے کی مدد سےاس کے الٹ کام کرتےہیں اورکروڑوں روپےکے عوض شہر کو تجاوزات کا جنگل بنانے میں مصروف ہیں ۔۔ کے ایم سی میں الگ سسٹم چل رہے ہیں ۔۔ ڈی ایم سیز کو سسٹمز نے اپنی راجدھانی بنا کر رکھا ہوا ہے ۔۔ پتھارا مافیا بھی سسٹم چلارہے ہیں ۔۔
غرض کسی محکمے کو دیکھ لیں ہرجگہ سسٹم براجمان ہیں ۔ ہماری اعلی شخصیات سے گزارش ہے کہ سسٹم کیخلاف ہونے والی حالیہ کارروائی کا دائرہ وسیع کیا جائےاور اس میں ان تمام سسٹمز کو بھی نکیل ڈالی جائے جو ابھی تک آزادی سے کام کررہے ہیں۔۔

62 / 100

One thought on “کراچی کے سسٹم پروار, بڑے افسران فارغ, کریک ڈاون کا خوف ۔۔ بچا کچھا سسٹم فرار SBCA,KDA,KMC,WATER BOARD سسٹم کب ریڈار پرآئیں گے؟

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.