کراچی: رینجرز کے خصوصی اختیارات میں ایک سال کی توسیع

کراچی: سندھ حکومت نے پاکستان رینجرز کو انسداد دہشت گردی کے لیے دیے گئے خصوصی اختیارات کی مدت میں مزید ایک سال کی توسیع کردی ہے۔

محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق یہ اختیارات 9 دسمبر 2024 سے 8 دسمبر 2025 تک کے لیے بڑھائے گئے ہیں، جو انسداد دہشت گردی ایکٹ کے سیکشن 4 کے تحت دیے گئے ہیں۔ ان اختیارات کے تحت رینجرز کراچی میں چھاپے مارنے، ملزمان کو گرفتار کرنے اور ٹارگٹڈ آپریشن کرنے کی مجاز ہوگی۔

گیس کی قیمتوں اور قلت پر وفاقی حکومت کو شدید تنقید کا سامنا: شازیہ مری کا بیان

محکمہ داخلہ نے وضاحت کی کہ یہ فیصلہ رینجرز کی جانب سے 9 نومبر 2024 کو ارسال کردہ خط کی بنیاد پر کیا گیا، جس میں اختیارات میں توسیع کی درخواست کی گئی تھی۔

مزید برآں، محکمہ داخلہ سندھ نے اس حوالے سے وفاقی وزارت داخلہ کو بھی خط ارسال کردیا ہے، جس میں درخواست کی گئی ہے کہ اختیارات میں توسیع کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔

61 / 100

One thought on “کراچی: رینجرز کے خصوصی اختیارات میں ایک سال کی توسیع

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!