تشکر نیوز: رکن سندھ اسمبلی محمد دانیال کی شکایت پر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (SBCA) کے ڈی جی عبدالرشید سولنگی نے فوری طور پر ایکشن لیتے ہوئے ای سی ایچ ایس ڈسٹرکٹ ایسٹ کے پلاٹ نمبر بی 102 بلاک 5 پر غیرقانونی طور پر تعمیر کیے جانے والے تیسرے فلور کو مسمار کر دیا۔
اس آپریشن کی سربراہی ڈائریکٹر ڈیمولیشن عبدالسجاد نے کی۔ اس کارروائی کا مقصد کراچی میں غیرقانونی تعمیرات کے خلاف سخت اقدامات کو یقینی بنانا ہے تاکہ شہر کی عمارتوں کو قانونی اور محفوظ بنایا جا سکے۔
سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی جانب سے کہا گیا کہ غیرقانونی تعمیرات کے خلاف یہ کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔