پیر پگارا کا عوام سے پاک فوج کے لیے دعا کی اپیل

تھرپارکر: حروں کے روحانی پیشوا پیر پگارا نے تھرپارکر کی تحصیل ننگرپارکر کے گاؤں سوندر میں اپنے مریدوں سے خطاب کرتے ہوئے عوام سے پاک فوج کے لیے دعا کرنے کی اپیل کی ہے۔

مدارس کی رجسٹریشن پر تنازع: مولانا فضل الرحمٰن کی ایوان صدر پر شدید تنقید

پیر پگارا نے کہا کہ پاک فوج نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے بے شمار قربانیاں دی ہیں اور ان ہی کی بدولت ہم آزادی سے زندگی گزار رہے ہیں۔ انہوں نے سیاستدانوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ صرف بیانات تک محدود ہیں جبکہ حقیقی عمل پاک فوج کی جانب سے دیکھنے کو ملا ہے۔

 

 

مزید بات کرتے ہوئے پیر پگارا نے جماعت کے لوگوں کو بچیوں کی تعلیم کے فروغ پر خوشی کا اظہار کیا اور تعلیم کو معاشرتی ترقی کے لیے لازمی قرار دیا۔

61 / 100

One thought on “پیر پگارا کا عوام سے پاک فوج کے لیے دعا کی اپیل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!