تشکر نیوز ایئرپورٹس سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) نے کراچی اور اسلام آباد ایئرپورٹس پر کامیاب کارروائیوں کے دوران بیرون ملک جانے والے تین مسافروں سے مجموعی طور پر ساڑھے چودہ کروڑ روپے مالیت کی ہیروئن برآمد کرلی ہے۔
پیر پگارا کا عوام سے پاک فوج کے لیے دعا کی اپیل
پہلی کارروائی کراچی ایئرپورٹ پر جدہ جانے والے مسافر حسان خان کے خلاف کی گئی، جس نے ساڑھے تین کروڑ روپے مالیت کی 2.5 کلو مائع آئس ہیروئن کپڑوں میں بھگو کر چھپا رکھی تھی۔
دوسری کارروائی میں کراچی سے ابوظہبی جانے والے مسافر ادریس خان کے سامان میں سے 11 کروڑ روپے مالیت کی آئس ہیروئن برآمد ہوئی، جو کپڑوں میں مہارت سے چھپائی گئی تھی۔
تیسری کارروائی اسلام آباد ایئرپورٹ پر دوحہ جانے والے مسافر محمد جان کے خلاف کی گئی۔ مسافر کے کپڑوں سے 2 کروڑ روپے مالیت کی 1.332 کلو آئس ہیروئن برآمد ہوئی۔
ایئرپورٹس سیکیورٹی فورس نے تینوں ملزمان کو گرفتار کر کے مزید کارروائی کے لیے انسدادِ منشیات فورس (اے این ایف) کے حوالے کر دیا ہے۔