کروڑوں روپے مالیت کی منشیات کی اسمگنگ ناکام کلکٹر کسٹمز آف کراچی

کروڑوں روپے مالیت کی منشیات کی اسمگنگ ناکام کلکٹر کسٹمز آف کراچی

کلکٹر کسٹمز کراچی کی جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی بیرونی ملک منشیات اسمگنگ کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی

کراچی(تشکُّر نیور رپورٹ پی آر) کلکٹر کسٹمز آف کراچی کی خفیہ اطلاعات پر جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی،بیرونی ملک منشیات اسمگنگ کرنے کی کوشش کو ناکام بنادیا گیا تفصیلات کے مطابق کلکٹر کسٹمز ایئرپورٹ شفیق احمد لاٹکی کو خفیہ اطلاع موصول ہوئی کہ ممکنہ طور پر سعودی عرب منشیات اسمگل کرنے کی کوشش کی جائیگی اس اطلاع کے موصول ہونے پر کلکٹر شفیق لاٹکی نے منشیات کی ممکنہ اسمگلنگ کو ناکام بنانے کے لئے اسسٹنٹ کلکٹر جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی وقار حیدر کو خصوصی ہدایات اور احکامات جاری کئے ان احکامات اور ہدایات پر جناح انٹرنیشنل ڈپارچر لاؤنج پر تعینات کسٹمز کے عملے نے بیرون ملک جانے والے مسافروں اور انکے ہمراہ سامان کی اسکینگ کو زیادہ مستعدی سے انجام دیا جس کے نتیجہ میں سرین ائر کی فلائٹ نمبر ER 811 کے ذریعہ جدہ جانے والے سکندر زیب نامی مسافر کے سوٹ کیس میں سے 1150 گرام ایمپیفیٹامائن جو کے انتہائی مہارت سے سوٹ کیس کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی تھی برآمد کرلی گئی ترجمان کلکٹر کسٹمز کے مطابق برآمدشدہ منشیات کی مالیت تقریباً چھ کروڑ روپے بنتی ہے منشیات اسمگل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرکے کسٹمز/نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز شروع کردیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!