بانیان پاکستان کی اولادوں کو ملک کی خدمت کیلئے ایوانوں پہنچانے کیلئے عوام بھرپور ساتھ دیں،سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی
عوام ایسے حقیقی نمائندوں کا چناؤ کرئے جو ملکی ترقی اور عوامی مسائل حل کرنے کا جذبہ رکھتے ہوں،شاداب رضا نقشبندی
پاکستان کو دنیا کا طاقتور اور ترقی یافتہ ملک بنانے کیلئے تمام اکائیوں کو یکجان ہونا ہوگا،شاداب رضا نقشبندی
علماء ومشائخ کو منبر اور خانقاہوں سے باہر آکر ملک وقوم کیلئے ایک بار پھر کردار ادا کرنا ہوگا،شاداب رضا نقشبندی
اہلسنت کا کئی دھائیوں سے استحصال ہورہا ہے جو نا انصافی کے مترادف عمل ہے،شاداب رضا نقشبندی
اہلسنت کے کھوئے ہوئے تشخص کی بحالی کیلئے کسی بھی قسم کی قربانی دینے سے دریغ نہیں کرینگے،شاداب رضا نقشبندی
پاکستان کو مسائل سے نکالنے اور غریبوں کو حقوق دلانے کیلئے مشترکہ جدوجہد کرنا ہوگی،صوفی جمیل احمد صدر پاکستان علماء ایسو سی ایشن
کراچی (تشکُّر نیور اخبار ) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ عوام ایسے حقیقی نمائندوں کا چناؤ کرئے جو ملکی ترقی اور عوامی مسائل حل کرنے کا جذبہ رکھتے ہوں،بانیان پاکستان کی اولادوں کو ملک کی خدمت کیلئے ایوانوں پہنچانے کیلئے عوام بھرپور ساتھ دیں،اہلسنت کا کئی دھائیوں سے استحصال ہورہا ہے جو نا انصافی کے مترادف عمل ہے،پاکستان کو دنیا کا طاقتور اور ترقی یافتہ ملک بنانے کیلئے تمام اکائیوں کو یکجان ہونا ہوگا،اسلام اور پاکستان کے خلاف سازش کرنیوالوں کو عبرت کا نشان بنانا ہوگا،دہشتگردی کرنیوالے دہشتگرد ملک کے وفادار نہیں ہیں ان سے انہی کی زبان میں مقابلہ کرنا ہوگا،فرقہ واریت اور لسانیت پھیلانے والوں نے قوم کو ٹکڑوں میں تقسیم کردیا ہے،علماء ومشائخ کو منبر اور خانقاہوں سے باہر آکر ملک وقوم کیلئے ایک بار پھر کردار ادا کرنا ہوگا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت پر پاکستان علماء ایسوسی ایشن کے صدر صوفی جمیل الرحمن خانی سے ملاقات میں کیا،اس موقع پر نائب سربراہ صاحبزادہ بلال عباس قادری،مرکزی رابطہ کمیٹی کے ارکان فہیم الدین شیخ،محمد آفتاب قادری،محمد مبین قادری اور علماء کرام بھی موجود تھے اس موقع پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے اتحاد اہلسنت کی فضاء قائم رکھنے پر زور دیا گیا،شاداب رضا نقشبندی کا کہنا تھا کہ اہلسنت کے کھوئے ہوئے تشخص کی بحالی کیلئے کسی بھی قسم کی قربانی دینے سے دریغ نہیں کرینگے،بانی وقائدسنی تحریک شہید محمد سلیم قادری اور شہدائے میلاد مصطفی سربراہ سنی تحریک محمد عباس قادری کی سوش وفکر اور مشن پر گامزن ہیں،اس موقع پر صوفی جمیل احمد نے کہا کہ پاکستان کو مسائل سے نکالنے اور غریبوں کو حقوق دلانے کیلئے مشترکہ جدوجہد کرنا ہوگی،اہلسنت کے اتحاد کیلئے پاکستان سنی تحریک کی جدوجہد کو سہراتے ہیں۔#