انتخابی فہرستیں الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر شائع نہ کرنےکی خبر غلط قرار

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابی فہرستوں کو الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر شائع نہ کرنےکی خبر کو غلط قرار دے دیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ انتخابی فہرستوں کو الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر شائع نہ کرنے کی خبر غلط ہے، الیکشن ایکٹ اور الیکشن رولز میں انتخابی فہرستوں کے حصول کا طریقہ کار موجود ہے، حتمی انتخابی فہرستوں کی سافٹ یا ہارڈ کاپی حاصل کرنے کے لیے مکمل تفصیل موجود ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابی فہرستوں کو ویب سائٹ پر اپلوڈ کرنےکی قانون میں کوئی شق نہیں ہے، انتخابی فہرستوں میں ووٹروں کا ذاتی ڈیٹا ہوتا ہے، ریاست کے خلاف کام کرنے والی تنظیمیں اس ڈیٹا کا غلط استعمال کرسکتی ہیں۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہےکہ موبائل سے 8300 پر میسج کرنےکی سہولت دی ہوئی ہے تاکہ عوام اپنے نام کا اندراج اور دیگر کوائف چیک کرسکیں، ڈیٹا کو سائبر اٹیک سے محفوظ رکھنا بھی مقصود ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابی فہرستیں قانون کے مطابق جوائنٹ الیکٹوریٹ کے تحت بنائی جاتی ہیں، انتخابی فہرستیں کسی مذہب کی بنیاد پر نہیں بنائی جاتیں، امیدوار یا کوئی اور شخص انتخابی فہرستوں کی حسب ضابطہ کاپیاں حاصل کرسکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!