مغربی کنارے میں اسرائیل کے ڈرون حملے میں 6 فلسطینی شہید ہوگئے

ویب ڈیسک،

مغربی کنارے میں اسرائیل کے ڈرون حملے میں 6 فلسطینی شہید ہوگئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل اپنی بھرپور طاقت سے غزہ کے معصوم فلسطینیوں پر اپنی جارحیت جاری رکھے ہوئے ہے جہاں وہ فلسطینیوں پر زمینی اور فضائی حملے کررہا ہے۔

عرب میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ طولکوم میں بھی اسرائیلی فوج کا بڑا آپریشن جاری ہے۔

ادھر غزہ میں زمینی آپریشن کرنے والے اسرائیلی فوج پر فلسطینی مزاحمتی گروپ حماس بھی جوابی کارروائی کررہی ہے، جنہوں نے اسرائیلی ٹینکوں پر راکٹوں سے حملے کیے ہیں اور آئی ای ڈیز سے فوجیوں کو نشانہ بنایا۔

اس کے علاوہ اسرائیل فوج نے حماس کے حملوں میں3 فوجیوں کی ہلاکت اور 9 اسرائیلی فوجی اہلکاروں کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔

دوسری جانب جنوبی لبنان پر بھی اسرائیل کے حملے تیز ہوگئے ہیں، سرحدی علاقے میں گھر پر بمباری سے تین لبنانی شہری شہید ہوگئے جبکہ حزب اللہ نے بھی 9 اسرائیلی اہداف کو نشانہ بنایا۔

اسرائیلی آرمی چیف کا کہنا ہے غزہ میں سیف زون میں بھی کارروائیاں کرتے رہیں گے اور ساتھ ہی اسرائیل نے جنگ مہینوں جاری رہنے کا عندیہ دیا ہے۔

 

 

خیال رہے کہ 7 اکتوبر سے اب تک اسرائیلی وحشیانہ بمباری سے 20 ہزار 977 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جبکہ 54 ہزار 536 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!