نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کا اسٹریٹ کرمنلز کے ساتھ مقابلہ دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس

مورخہ : 27 دسمبر 2023

نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کا اسٹریٹ کرمنلز کے ساتھ مقابلہ دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس موبائل علاقہ گشت پر مامور تھی گشت کے دوران بمقام صباء سینیما نیو کراچی سیکٹر 6B پہنچے جہاں پر 1 موٹر سائیکل پر 2 اشخاص نے پولیس کو دیکھ کر راہ فرار اختیار کرنے کی کوشش کی

پولیس کے تعاقب کے بعد ملزمان نے پولیس پارٹی پرجان سے مارنے کی نیت سے فائرنگ شروع کردی

پولیس نے حفاظت خود اختیاری میں جوابی فائرنگ کی اور بروقت کاروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا

گرفتار زخمی ملزمان کی شناخت ساگر ولد منیر حسین اور *طاہر علی ولد محمد طارق م کے ناموں سے ہوئی

گرفتار ملزمان کے قبضے سے 2 عدد 30 بور پسٹل لوڈ میگزین بمعہ راونڈ، 2 عدد موبائل فون، ہینڈ بیگ، شناختی کارڈ اور موٹرسائیکل برامد ہوئی

گرفتار ملزمان کا ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے

زخمی ملزمان کو برائے علاج و معالجہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے

مزید تفتیش جاری ہے

ترجمان ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!