ملک بھر میں انٹرنیٹ کے ذریعے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سروسز ایک بار پھر سست روی کا شکار ہے۔
جوہر آباد پولیس کا اسٹریٹ کرمنلز سے مقابلہ، ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار، دو فرار
ایکس، فیس بُک، انسٹاگرا اور ٹک ٹاک عارضی طور پر معطل یا سست روی کا شکار ہو گئیں ، جبکہ ملک کے مختلف علاقوں میں سوشل میڈیا سروسز متاثر
ہونے کی شکایات ہیں۔
انٹرنیٹ سروسز میں خلل کے باعث سوشل میڈیا صارفین کو مشکلات کا سامنا، گزشتہ شام سے مختلف علاقوں میں تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز تعطل کا شکارہیں۔
پی ٹی سی ایل انٹرنیٹ اور گوگل سروسز کو اپنی معمول کے آپریشنز انجام دینے میں دشواری کا سامنا ہے، جبکہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی سروسز متاثر ہونے کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں۔
پی ٹی اے کا تاحال انٹرنیٹ سروسز میں سست روی پر بیان سامنے نہیں آسکا۔